ٹوکیو: جاپان کورونا وائرس کی آٹھویں لہر کا سامنا کررہا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 206,943 نئے کیسز درج ہوئے ہیں جو کہ اب تک ریکارڈ کیے جانے والے کیسز کے سب سے زیادہ تعداد ہیں۔ پہلی بار 25 اگست کو ملک میں ایک ہی دن میں 2 لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہوئے تھے۔ Japan sees 8th wave of Covid pandemic, records 206,943 new cases
اعداد و شمار کے مطابق ٹوکیو میں مسلسل دوسرے دن نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ بدھ کو دارالحکومت میں کورونا سے 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ وزارت نے کہا کہ منگل کو ٹوکیو میں انتہائی شدید بیمار افراد کی تعداد سات سے بڑھ کر 44 ہو گئی۔ ان مریضوں کا علاج آئی سی یو میں جاری ہے۔ وزارت نے بتایا کہ جاپان کے صوبے اوساکا میں 12 ہزار 225، کاناگاوا میں 11 ہزار 833، ایچی میں 12 ہزار 894 اور سائیتاما صوبے میں 10 ہزار 989 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، جنوبی ہونشو کے توتوری پریفیکچر میں کورونا وائرس کے 1,582 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ ملک بھر میں 530 افراد کو شدید طور پر بیمار مانا گیا ہے اور ان کا آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے۔ ایک دن پہلے کے مقابلے میں شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں 37 کا اضافہ ہوا ہے، اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں کوویڈ 19 سے ہونے والی اموات کی روزانہ کی تعداد 296 تک پہنچ گئی۔ Japan sees 8th wave of Covid pandemic, records 206,943 new cases
مزید پرھیں:
واضح رہے کہ چاپان کے علاوہ چین میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، جیسے ہی چین نے اپنی کووِڈ پالیسی میں نرمی کی، ملک میں ویکسینیشن مہم دگنی ہوگئی، اس کے باوجود بزرگوں میں ویکسینیشن کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے جس کی وجہ سے ملک میں کورونا کے معاملات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ About 24 mn people over age 60 yet to receive 1st Covid jab in China