ٹوکیو: جاپان میں جمعہ کے روز کووڈ سے 456 اموات درج کی گئی۔ جو ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ ملک میں ایک ماہ میں کورونا سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 245,542 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو 18,638 کے مقابلے جمعہ کو 20,720 نئے کیس درج ہوئے۔ Japan reports all time high 456 coronavirus deaths in a single day
جاپان کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹوکیو میں شدید علامات کے ساتھ جمعہ کو ہسپتال میں داخل ہونے والے متاثرہ افراد کی تعداد 53 رہی جو جمعرات کے مقابلے میں چار زیادہ ہے۔ ملک بھر میں یہ تعداد 659 تھی، جو جمعرات سے نو زیادہ تھی۔ جاپان میں دسمبر 2022 میں کووڈ کی وجہ سے 7,688 اموات ریکارڈ کی گئی تھی، جو گزشتہ کورونا لہر کے دوران اگست میں ریکارڈ کی جانے والی 7,329 کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا تھا۔
مینیچی جاپان کے مطابق نومبر میں آٹھویں لہر کے آغاز کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں گزشتہ تین مہینوں میں COVID-19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 16 گنا زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 31 اگست سے 27 دسمبر تک چار ماہ کے عرصے میں، کووِڈ سے مرنے والوں میں سے 40.8 فیصد کی عمر 80 سال سے زیادہ تھیں۔
مزید پڑھیں:
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرنے والوں کی تعداد 34.7 فیصد تھی جو 90 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تھے جبکہ 17 فیصد اموات 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر 92.4 فیصد اموات ان تینوں عمر کے لوگوں کی ہوئی ہے۔ Japan reports all-time high 456 coronavirus deaths in a single day
واضح رہے کہ اومیکرون کے نئے سب ویرینٹ BF.7 کی وجہ سے چین امریکہ سمیت دینا کے کئی ممالک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے بھارت اور ملائیشیا جیسے ملک الرٹ موڈ پر ہے۔ اور ویرینٹ BF.7 سے نمٹنے کے لیے کئی طرح کے اقدامات کررہے ہیں۔ Malaysia reports 513 new Covid cases, 1 new