ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of jaggery: گڑ صحت کے لیے فائدہ مند - Jaggery detoxifies the body

سردیوں میں بڑے پیمانے پر لوگ گڑ کا استعمال کرتے ہیں۔ گڑ میں وٹامنز، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک، فاسفورس اور کاپر بڑے مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

گڑ صحت کے لیے فائدہ مند
گڑ صحت کے لیے فائدہ مند
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 1:30 PM IST

حیدرآباد: گڑ ایک قدرتی سویٹنر ہے، جو مختلف رنگ اور کئی ذائقوں میں ملتے ہیں۔ تاثیر سے گرم ہونے کی وجہ سے لوگ اسے سردیوں میں زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ زیادہ تر چائے، گڑ کی مٹھائی، کھیر یا روٹی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ گڑ میں وٹامنز اور معدنیات جیسے پوٹاشیم، کیلشیم، زنک، فاسفورس اور کاپر بڑے مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ دہلی جیسے آلودہ شہر میں رہتے ہیں تو اپنی خوراک میں گڑ کو ضرور شامل کریں۔

گڑ صحت کے لیے فائدہ مند
گڑ صحت کے لیے فائدہ مند

آیوروید کے مطابق گرم پانی اور گڑ آپ کی صحت کے لیے ایک بہترین انٹی ڈوٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ قدرتی ہاضمے کو مضبوط کرتا ہے اور گردے سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے۔

سردی کی علامات کو دور کرتا ہے۔

گڑ اپنے غذائیت سے بھرپور فوائد کے ساتھ سردی، کھانسی اور فلو کی علامات کو کم کرتا ہے۔ اس میں کئی فینولک مرکبات ہوتے ہیں، جو آکسیڈیٹیو کے تناؤ سے لڑتے ہیں، جسم کو آرام دیتے ہیں اور آپ کی صحت کو مؤثر طریقے سے منظم کرتے ہیں۔

گڑ جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے

گڑ جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے کے لیے گڑ کا پانی فائدہ مند ہوتا ہے۔ گڑ میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ آپ کے نظام انہضام کو آسانی سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہاں تک کہ یہ نظام تنفس، پھیپھڑوں، غذائی نالی، معدہ اور آنتوں کو بھی صاف کرتا ہے۔

گڑ صحت کے لیے فائدہ مند
گڑ صحت کے لیے فائدہ مند

گڑ کا پانی انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ درحقیقت، گڑ میگنیشیم، وٹامن B1، B6 اور C کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گڑ اینٹی آکسیڈنٹس اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں فائدہ مند ہوتا ہے گڑ

جسم میں جمع اضافی چربی کو کم کرنے کے لیے گڑ کا پانی آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں موجود پوٹشیم جسم میں الیکٹرولائٹ اور منرل لیول کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور چربی کو جلاتا ہے۔

گڑ صحت کے لیے فائدہ مند
گڑ صحت کے لیے فائدہ مند

گڑ کا پانی کیسے تیار کریں۔

  • گڑ
  • چیا بیج
  • لیموں
  • پودینے کے پتے

اس طرح بنائیں

  • گڑ کو پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک کہ یہ مکمل طور پر گھل نہ جائے۔
  • اسے 10-15 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • گڑ کے ابلے ہوئے پانی میں 3-4 لیموں نچوڑ لیں۔
  • اسے مزید آدھے گھنٹے کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • پینے سے پہلے اسے اچھی طرح ہلائیں۔
  • بہتر ذائقہ کے لیے چیا کے بیج اور پودینے کے پتے کو شامل کریں۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گڑ گنے کے جوس سے بنی ایک لذیذ میٹھی غذا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ اپنی گرم خصوصیات کے لیے بھی جانا جاتا ہے، سردیوں میں بڑے پیمانے پر لوگ گڑ کو دیگر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن یہ دیگر پکوانوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں اس رپورٹ کو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.