نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن آف دی سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ڈولپمنٹ اینڈ ریسرچ (سی ای سی ڈی آر)نے مورخہ گیارہ اکتوبر دوہزار بائیس کو پوسٹر سازی اور نعرہ لکھنے کا مقابلہ منعقد کرکے انٹرنیشنل ڈے آف دی گرل چائلڈ منایا۔ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد لڑکی کو درپیش مسائل سے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا۔ مقابلہ میں یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ کم عمر لڑکیو کو با اختیار بنانے اور دنیا بھر میں اس کی آواز کو مضبوطی دینے کے مقصد سے ہر سال انٹرنیشنل ڈے آف گرل چائلڈ گیارہ اکتوبر کو منایا جاتاہے۔
پروگرام میں پروفیسر ارچنا داسی (پروفیسر ان چارچ) ڈاکٹر صوفیہ عظمت (طلبا مشیر) نے شرکت کی۔ پروگرام میں سبجیکٹ ایسو سی ایشن آف سی ای سی ڈی آر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ مقابلے میں پروفیسر انوبھا راجیش اور ڈاکٹر سیما ناز نے جج کے فرائض انجام دیے۔
مقابلہ میں ارم فاطمہ۔ایم اے ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن(فاتح) بشری عزیز۔ ایم اے (ای سی ڈی) سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ڈولپمنٹ اینڈ رسرچ (رنراپ)، نمرا خان ایم اے (ای سی ڈی) سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ڈولپمنٹ اینڈ رسرچ (دوسری رنر اپ) ہاجرہ اور رابعہ حسن سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ڈولپمنٹ اینڈ رسرچ کو انعام فاتح قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
یہ پروگرام اقوام متحدہ چلڈرینس فنڈ (یو این آئی سی ای ایف) کے تعاون سے منعقد کیے گئے۔ بچیوں کو بااختیار بنانے کے لیے 11 اکتوبر کو بچیوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ گزشتہ دس برسوں میں بچیوں کے ساتھ درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔ اس حوالے سے 19 دسمبر 2011 کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نے 11 اکتوبر کو بچیوں کا عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے قرارداد 66/170 منظور کی تھی، تاکہ بچیوں کے حقوق اور ان کے ساتھ درپیش چیلنجوں کا سامنا کر نے میں ان کی مدد کی جاسکے۔