ETV Bharat / sukhibhava

Stay Healthy in Summers: گرمیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

گرمیوں میں ہاضمے سے متعلق مسائل زیادہ پیش آتے ہیں۔ گرمیوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے ساتھ کئی طرح کے انفیکشن کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے، ایسی صورتحال میں آپ کو گرمیوں میں اپنی صحت کا زیادہ اور خاص خیال رکھنا چاہئے۔ How to take care of your health in summer?

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 6:29 PM IST

گرمیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟
گرمیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

حیدرآباد: موسم گرما میں ہر کسی کے لیے اپنے صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے، اس موسم میں زیادہ پسینہ آنا اور گرم ماحول کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ گرمی میں ہاضمے سے متعلق مسائل میں بھی مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ دیگر قسم کے انفیکشن کا بھی خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے، اس لیے گرمی کے دنوں میں آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

گرمیوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں۔

موسم گرما میں ہلکا اور صحت بخش خوراک کا استعمال کریں

ڈاکٹرز کے مطابق گرمیوں کے موسم میں ہلکا کھانا کھانا چاہئے۔ اگر آپ چاہیں تو تھوڑا تھوڑا کر کے کئی بار کھا سکتے ہیں لیکن ایک بار میں زیادہ کھانے سے گریز کریں۔ بہت زیادہ کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی والی خوراک جسم میں بہت زیادہ گرمی پیدا کرتی ہے اس لیے تازہ پھلوں اور سبزیوں کو اپنے خوراک میں شامل کریں، جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جیسے نارنگی، تربوز، ٹماٹر، ناریل کا پانی وغیرہ۔

زیادہ پانی پئیں

گرمیوں میں دھوپ اور پسینے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بخار کا خطرہ بھی بنا رہتا ہے، ان مسائل سے بچنے کے لیے آپ کو کثیر مقدار میں پانی پینا چاہیے تاکہ آپ خود کو ہائیڈریٹ رکھ سکیں۔

الکحل اور کیفین سے دور رہیں

الکحل اور کافی آپ کو ڈی ہائڈریٹ کرسکتے ہیں۔ اس لیے ان مشروبات کو لینے سے پرہیز کریں، اس کے بجائے گرمی کے موسم میں پھلوں کے جوس اور سادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

باہر کے کھانے سے پرہیز کریں

اسٹریٹ فوڈ آلودہ ہو سکتا ہے جو دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسے میں گرمیوں میں باہر کے کھانے سے گریز کریں، پیٹ کی الرجی اور بیکٹیریل انفیکشن سے بچنے کے لیے باہر کے کھانے سے دور رہیں۔

مزید پڑھیں:

آنکھوں کا خیال رکھیں

اپنی آنکھوں کو تیز دھوپ سے بچانے کے لیے حفاظتی چشمہ ضرور پہنیں۔ باہر جاتے وقت دھوپ کے چشمے پہنیں جو 99 فیصد تک الٹرا وائلیٹ شعاعوں کو روکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.