ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Milk: دودھ صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ - دودھ کے فوائد

ماہرین صحت کے مطابق دودھ مکمل غذا ہوتا ہے اس لیے ڈاکٹرز روزانہ رات میں سونے سے پہلے ایک سے دو گلاس دودھ پینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سپر فوڈ میں ہر قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ How important is milk for health?

دودھ صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟
دودھ صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 10:23 PM IST

حیدرآباد: دودھ کو مکمل غذا کہا جاتا ہے اس لیے ماہرین صحت روزانہ ایک سے دو گلاس دودھ پینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سپر فوڈ میں ہر قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ دودھ کے ذریعے ہمارے جسم کو کیلشیم، پروٹین، قدرتی چکنائی، کیلوریز، وٹامن ڈی، وٹامن بی ٹو اور پوٹیشیم کے علاوہ دیگر کئی غذائی اجزاء حاصل ہوتے ہیں۔ بعض ڈائیٹشین کے مطابق اگر دودھ کو ٹھنڈا پینے کے بجائے ابال کر پیا جائے تو اس کی غذائیت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

ابلا ہوا دودھ پینے کے فوائد

دودھ کو گرم کرنے کے بعد پینے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دودھ میں موجود نقصان دہ جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں، اس عمل کو پاسچرائزیشن کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ گرم دودھ پینے سے جسم کو زیادہ توانائی ملتی ہے۔

دودھ وزن کم کرنے کے لیے مؤثر ہوتا ہے

ایک گلاس گرم دودھ پینے سے آپ کا معدہ کافی دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ زیادہ کھانے سے گریز کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کم خوراک لینے سے آپ کا وزن بتدریج کم ہونے لگتا ہے۔

دودھ نیند کی کمی کو دور کرتا ہے

ہر شخص کو رات میں ایک گلاس نیم گرم دودھ ضرور پینا چاہیے، اس سے جسم اور دماغ کو بہت سکون ملتا ہے۔ ایسا کرنے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے جس سے آپ کو اگلے دن تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی ہے۔

دودھ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے

دودھ میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے۔ گرم دودھ پینے سے ہڈیوں کی کثافت بڑھ جاتی ہے اور آپ کا جسم پہلے سے زیادہ طاقتور ہو جاتا ہے۔

دودھ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند

اگر آپ روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پیتے ہیں تو آپ کا بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہے گا۔ اسی لیے ایسا کرنا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور ان کی صحت بھی برقرار رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.