عمر بڑھنے، تھکاوٹ، تناؤ اور تیز رفتار زندگی جیسے وجوہات سے انسان کی جنسی زندگی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے کھانے پینے کی ناقص عادات کی وجہ سے بھی جنسی اور جسمانی کمزوریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اسی لئے ہمارے ملک میں بہت سارے لوگ اس طرح کے مسائل سے نمٹنے کے لئے گھریلو علاج اور مخصوص غذاؤں و مشروبات سے استفادہ کرتے ہیں۔
درج ذیل فہرست میں وجوہات کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ کیا کچھ کھایا جانا چاہیے اور کن چیزوں سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔
کیا کھانا چا ہیے؟
لہسن
![How Food and Drinks Contribute Towards Sexual Health](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/10929697_garlic.jpg)
لہسن کو قدیم زمانوں سے ہی صحت کے لئے ان گنت فائدوں کا حامل مانا جاتا ہے اور اس میں مردانہ کمزوریوں کو ٹھیک کرنے کی قوت ہے۔ اس کے استعمال سے مردوں میں توانائی بڑھ جاتی ہے۔ لہسن کے استعمال سے خون کی شریانیں صاف ہوجاتی ہیں اور خون پتلا ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں فشار خوں بہتر ہوجاتا ہے۔ لہسن میں پائے جانے والے اجزا جسم میں خون کی گردش کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے اجزا انسانی جسم کو کئی طرح کے انفیکشنز سے بچاتے ہیں۔ اس لیے مردوں اور خواتین کو اپنے روزمرہ کی غذا میں لہسن کو شامل کرلینا چاہیے۔
زعفران
![How Food and Drinks Contribute Towards Sexual Health](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4838756-thumbnail-3x2-saffron_0603newsroom_1615030723_1087.jpg)
زعفران کو برسوں سے انسانی شہوت بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک شہوت انگیز قدرتی غذا ہے، جو ہارمونز کو اعتدال میں رکھتی ہے اور جنسی لحاظ سے ایک صحت مند زندگی کے لیے معاون ہے۔ بھارت میں کئی جگہوں پر یہ روایت ہے کہ لوگ شادی کے بعد ہنی مون کے دوران زعفران ملا ہوا دودھ پیتے ہیں۔
ایوا کاڈو
![How Food and Drinks Contribute Towards Sexual Health](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/avocado_0603newsroom_1615030723_1010.jpg)
یہ پھل بیرونی ممالک میں مقبول ہے اور بھارت میں بھی درآمد کیا جاتا ہے۔ اس پھل کے استعمال سے بھی شہوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں فولک وٹامن ایسڈ اور پوٹاشیم کے اجزا پائے جاتے ہیں، جن کی وجہ سے جسم میں توانائی بڑھ جاتی ہے۔
تربوز
![How Food and Drinks Contribute Towards Sexual Health](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gettyimages-151612635_0603newsroom_1615030723_365.jpg)
مانا جاتا ہے کہ تربوز کھانے سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تربوز میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے، جو جسم میں آر جی نائن پیدا کرتا ہے۔ نتیجے کے طور پر خون کی شریانوں کا تناؤ کم ہوجاتا ہے اور اس کے نتیجے میں سیکس کی طرف رجحان بڑھ جاتا ہے اور جنسی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
چاکلیٹ
![How Food and Drinks Contribute Towards Sexual Health](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8143175-223-8143175-1595504576438_0603newsroom_1615030723_432.jpg)
چاکلیٹ کو عمومی طور پر رومانس کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ جنسی تعلق قائم کرنے سے پہلے چاکلیٹ کھانے سے جنسی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ چاکلیٹ کھانے سے جسم میں سروٹونِن نامی ہارمون پیدا ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جنسی تعلق کے تئیں میلان بڑھ جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں ایسے اجزا ہوتے ہیں، جو جنسی خواہش کو ابھارتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جماع سے پہلے بوس و کنار کے نتیجے میں خواتین میں اینڈوروفنز پیدا ہوجاتے ہیں لیکن چاکلیٹ کھانے کے نتیجے میں ان کی مقدار چار گنا بڑھ جاتی ہے۔
انڈے
![How Food and Drinks Contribute Towards Sexual Health](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9578588-thumbnail-3x2-egg_0603newsroom_1615030723_724.jpg)
روزانہ انڈے کھانے سے بھی ہماری جنسی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوجاتے ہیں۔ انڈے میں وٹامن B5 اور B6 پایا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے، جس کے جنسی زندگی پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پروٹین کے ساتھ ساتھ انڈوں میں کئی اور طرح کی غذائیت بھی موجود ہوتی ہے اور روزانہ انڈے کھانے سے جسم مضبوط اور توانا رہتا ہے۔
دیگر پھل
کئی ایسے پھل بھی ہیں، جن کے کھانے سے قوتِ شہوت کو تقویت ملتی ہے۔ ان پھلوں میں سیب، کیلا، چیری، ناریل، کھجور، انجیر، انگور، آم، پپیتا، ناشپاتی، انار اور رسبری شامل ہیں۔
سبزیاں
![How Food and Drinks Contribute Towards Sexual Health](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/b2be2270509100e273484ef1e22d3cd7_0503a_1614949137_906.jpg)
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گاجر، پیاز، کھیرا، بینگن اور پالک جیسی تازہ سبزیاں کھانے سے شہوت بڑھتی ہے۔
بلیک گرام (اورد دال)
بلیک گرام یا اورد دال میں ایسے اجزا موجود ہیں، جو شہوت کو تقویت دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ میں بنائی گئی اورد دال کھیر دودھ یا اورد دال کے لڈو کھانے سے جنسی قوت بڑھ جاتی ہے۔
کئی دیگر طریقہ ہائے علاج:
- کجھور اور انجیر دودھ میں ملا کر کھانے سے شہوت بڑھتی ہے۔
- مونگ پھلی کو چنے کے ساتھ ملا کر کھانے سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔
- نیم گرم پانی اور کم چینی کے حامل دودھ کو ملا کر اسے گھی کے ساتھ سونے سے پہلے کھانے سے جنسی قوت بڑھتی ہے۔
- پکے ہوئے کیلے کو دودھ کی ملائی کے ساتھ ملا کر کھانے سے بھی قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
کیا نہیں کھانا چاہیے؟
- بھاری بھرکم، مصالحہ دار اور زیادہ تلا ہوا کھانے سے نہ صرف ہمارا ہاضمہ خراب ہوتا ہے بلکہ اس طرح کے کھانے کو جنسی صحت کے لئے بھی نقصان دہ مانا جاتا ہے۔
- کیفین کی حامل غذا اور مشروبات کے جنسی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
- ایسی غذائیں، جو مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی حامل ہوں، کھانے سے دل کی رگیں متاثر ہوتی ہیں اور ڈپریشن بھی ہوجاتا ہے اور نتیجے کے طور پر جنسی خواہش کم ہوجاتی ہے۔
- شراب نوشی یا دیگر منشیات کے استعمال سے بھی سیکس ہامونز بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور قوت باہ کمزور پڑ جاتی ہے۔ کئی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ مقدار میں شراب نوشی کرنے والے مردوں کی شہوت کمزور ہوجاتی ہے اور ان کی جنسی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
- جماع سے قبل گوشت اور مکھن جیسی چیزیں نہ کھائیں کیونکہ ان کی وجہ سے جسم میں بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور جنسی خواہش کم ہوجاتی ہے۔