ETV Bharat / sukhibhava

Heart Attack Cases: کتنے فیصد بھارتی نوجوانوں 'دل ٹوٹنے' کو دل کی بیماری کا سبب مانتے ہیں؟ - آئی اے این ایس سی ووٹر نیشنل موڈ ٹریکر سروے

بھارت میں نوجوانوں اور بزرگ عمر کے لوگوں میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے کئی ویڈیوز گزشتہ دنوں وائرل ہوئے ہیں۔ اور خاص طور پر نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے معاملے میں ہورہے اضافے تشویش کے باعث بنتے جارہے ہیں۔ Heart attack rise in youth is matter of concern

Heart Attack Cases
Heart Attack Cases
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 12:24 PM IST

نئی دہلی: گزشتہ چند ہفتوں میں نوجوانوں اور بزرگ عمر کے لوگوں میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے کئی ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں۔ اور خاص طور پر نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے معاملے میں مسلسل ہورہے اضافے تشویش کے باعث بنتے جارہے ہیں۔ Heart attack rise in youth is matter of concern

امراض قلب کے ماہرین کے مطابق گزشتہ دہائی میں 20 اور 30 ​سال کے نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔ (IANS cvoter national mood tracker) آئی اے این ایس سی ووٹر نیشنل موڈ ٹریکر سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ بھارتیوں کو دل کی بیماری ان کے مغربی ہم منصبوں کے مقابلے میں 10 سال پہلے ہوتی ہے۔ (IHA)آئی ایچ اے، انڈین ہارٹ ایسوسی ایشن کے نتائج کے مطابق، دیگر آبادی کے مقابلے میں بھارتیوں میں دل کی بیماری چھوٹی عمر میں (تقریباً 33 فیصد پہلے) ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے سی ووٹر (CVOTER) نیشنل موڈ ٹریکر نے بھارتیوں میں دل کی بیماری میں اچانک ہورہے اضافے کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو سمجھنے کے لیے IANS کے ذریعے ایک ملک گیر سروے کیا۔ جس میں پتہ چلا کہ 31 فیصد بھاتیوں کا ماننا ہے کہ ذہنی تناؤ نوجوان دلوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ ہے۔ سروے میں 25 فیصد لوگوں نے خراب طرز زندگی کو بنیادی وجہ بتایا جبکہ 8 فیصد لوگوں نے کہا کہ اس کا تعلق کووڈ-19 کے مضر اثرات سے ہے۔ Heart attack cases increased among youth

خاص طور پر، 35-44 سال کے عمر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں دعویٰ کیا کہ تناؤ نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کا سبب بن رہا ہے۔ وہیں مختلف عمر کے لوگوں نے ہارٹ اٹیک کی سب سے بڑی وجہ خراب طرز زندگی کو بتایا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا تعلق مہلک کورونا وائرس کے مضر اثرات سے بھی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.