ETV Bharat / sukhibhava

Health Benefits of Turmeric: سردیوں میں کچی ہلدی صحت کے لیے مفید

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 3:17 PM IST

کچی ہلدی کا استعمال ہر لحاظ سے صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ کچی ہلدی صحت کو تندرست رکھنے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

سردیوں میں کچی ہلدی صحت کے لیے مفید
سردیوں میں کچی ہلدی صحت کے لیے مفید

حیدرآباد: موسم سرما کو پھلوں اور سبزیوں کا موسم کہا جاتا ہے۔ اس موسم میں بازار میں نہ صرف مختلف اقسام کی ہری سبزیاں دستیاب ہوتی ہیں۔ بلکہ بہت سے پھل بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس موسم میں کئی ایسی جڑی بوٹیاں بھی دستیاب ہوتی ہیں جو صحت کو تندرست رکھنے میں کافی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک مفید جڑی بوٹی کچی ہلدی بھی ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

کچی ہلدی صحت کو تندرست رکھنے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

پسی ہوئی ہلدی کو ہم بھارت کے لوگ اپنے خانے میں مسالے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ہلدی نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ اس میں ایسی کئی خصوصیات پائی جاتی ہے جو کئی بیماریوں نجات دلاتی ہے۔ یہاں تک کہ چوٹ یا زخم پر ہلدی کا استعمال بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کچی ہلدی کا استعمال خشک عام ہلدی کے مقابلے میں ہر لحاظ سے زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے۔ کچی ہلدی جو کہ ادرک جیسی نظر آتی ہے سردیوں کے موسم میں بازار میں آسانی سے مل جاتی ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

آیوروید میں کچی ہلدی کے فوائد

بھوپال کے آیورویدک ڈاکٹر راجیش شرما بتاتے ہیں کہ ہماری فطرت موسم کے مطابق ایسے تمام وسائل مہیا کرتی ہے جس کی مدد سے ہم ہر موسم میں عام اور سنگین ہر قسم کے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔Health benefits of Turmeric during Winter

ہم سب جانتے ہیں کہ الگ الگ موسم میں مختلف قسم کی سبزیاں، پھل اور جڑی بوٹیاں بازاروں میں دستیاب ہوتی ہیں جو اس موسم میں جسم کی ضروریات کو پورا کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر گرمیوں کے موسم میں کچھ ایسے پھل، سبزیاں اور جڑی بوٹیاں دستیاب ہوتی ہیں جو اس موسم کی ضروریات کے مطابق جسم کو غذائیت فراہم کرتی ہیں، جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتی ہیں۔ دوسری جانب سردیوں کے موسم میں چونکہ انفیکشن اور بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اس لیے اس موسم میں ایسے پھل، سبزیاں اور جڑی بوٹیاں دستیاب ہوتی ہیں جن میں ایسی غذائیت اور خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں، جو نہ صرف بیماریوں سے لڑنے میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں بلکہ اس موسم میں جسم کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔ کچی ہلدی بھی ایسی ہی ایک جڑی بوٹی ہے۔ جسے خوراک میں کنٹرول مقدار میں شامل کر کے جسم کو کئی مسائل سے بچایا جاسکتا ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

کچی ہلدی کا استعمال کئی مسائل میں آرام فراہم کرتا ہے۔ دراصل ہلدی کرکوما لونگا پودے کی جڑ ہوتی ہے اور اسے ہریدرا بھی کہا جاتا ہے۔ کچی ہلدی میں عام ہلدی سے زیادہ غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ آیوروید میں اسے ایک جڑی بوٹی سمجھا جاتا ہے اور اسے کئی ادویات اور علاج میں استعمال کیا جاتا ہے جب کہ جدید طب میں بھی اس کے خصوصیات پر غور کیا جاتا ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

کچی ہلدی میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی بات کریں تو اس میں وٹامن سی، وٹامن بی 6 اور کے، پوٹاشیم، سوڈیم، ڈائیٹری فائبر، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، کاپر، زنک، فاسفورس اور رائبوفلیوین وغیرہ کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ اینٹی فنگل، اینٹی سیپٹک، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کرکیومین نام کا عنصر بھی پایا جاتا ہے جس کا استعمال صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

کچی ہلدی کے فوائد

کچی ہلدی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نزلہ، کھانسی جیسے موسمی انفیکشن سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کچی ہلدی صحت کے لیے کافی مفید ہے جن میں سے چند درجہ ذیل ہیں۔ Health benefits of Turmeric during Winter

  • کچی ہلدی میں پائے جانے والے اینٹی بیکٹیریل نہ صرف جسم کو انفیکشن سے بچانے میں مدد کرتی ہے بلکہ موسمی انفیکشن سے نجات دلانے بھی بڑا کردار ادا کرتی ہے۔
  • دل کے مسائل، فالج، موٹاپا اور ذیابیطس جیسے مسائل میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
  • وزن اور موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
  • کچی ہلدی کے استعمال سے نظام ہضم بھی درست رہتا ہے اور گیس، تیزابیت، قبض بدہضمی جیسے مسائل پیدا نہیں ہوتے ہیں۔
  • کچی ہلدی جوڑوں کے درد سے بھی آرام دلاتی ہے۔
  • کچی ہلدی منہ اور دانتوں سے متعلق بہت سے مسائل سے بھی راحت دلاتی ہے۔
  • کچی ہلدی بواسیر، خواتین میں لیکوریا یا چھاتی سے متعلق مسائل کو بھی دور کرتی ہے۔

کچی ہلدی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

کچی ہلدی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور جراثیم کش خصوصیات نہ صرف اندرونی صحت کے لیے بلکہ جلد اور بالوں کو بھی خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے فائدہ مند ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

کچی ہلدی جہاں خون صاف کرنے میں مدد کرتی ہے اور جلد، بالوں کو قدرتی طور پر صحت مند اور چمکدار بناتی ہے، اس کے علاوہ اس کے استعمال سے جلد کے مسائل جیسے دھبوں، جھریوں اور ایکنی میں بھی آرام ملتی ہے۔ یہی نہیں، یہ داد، خارش اور جلد کے کچھ عام اور سنگین مسائل میں بھی آرام فراہم کرتی ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

وہیں ہیئر ماسک میں بھی کچی ہلدی کا استعمال خشکی جیسے مسائل سے آرام فراہم کرتا ہے اور بالوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سر کی جلد پر ہونے والے انفیکشن یا مسائل میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ Health benefits of Turmeric during Winter

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.