کوئٹو: جنوبی امریکہ کے ایکواڈور میں منکی پاکس کے 43 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں تصدیق شدہ معاملات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 185 ہوگئی ہے۔ Ecuador reports 43 new monkeypox cases
بدھ کو جاری ایک بیان میں وزارت صحت عامہ نے کہا کہ 185 مریضوں میں سے 67 کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ جبکہ 308 رابطوں کے لیے وبائی سرکل بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکواڈور کے سولہ صوبے منکی پاکس سے متاثر ہیں، جن میں پچینچا میں 63، گویا میں 61 اور ازوئے میں 19 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ Ecuador reports 43 new monkeypox cases
مزید پڑھیں:
وزارت صحت نے پورے ملک میں نگرانی اور روک تھام اور دیگر کنٹرول کے اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کچھ جگہوں پر ماسک پہنیں اور علامات ظاہر ہونے پر نزدیکی صحت مراکز پر جائیں۔ Ecuador reports 43 new monkeypox cases
واضح رہے کہ 6 جولائی کو ایکواڈور کے صوبہ گویا کے صدر مقام گیاکیل شہر میں منکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔
یواین آئی۔