حیدرآباد: دودھ میں پروٹین اور کیلشیم کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دودھ کو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ دودھ میں وٹامن اے، بی ٹو اور بی 12 بھی ہوتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کو دودھ پینے کے فورا بعد کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ حالانکہ ایسا لیکٹوس انٹالرینس کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکٹوس عدم رواداری ہاضمہ کی خرابی ہوتی ہے۔ لیکٹوس ایک اہم مرکب ہے جو ڈیری مصنوعات میں پائی جاتی ہے۔ Milk can affect digestive system
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ سونے سے پہلے گرم دودھ پینے سے نیند اچھی آتی ہے۔ لیکن ماہرین صحت کا خیال ہے کہ آپ کو رات میں سونے سے پہلے دودھ بالکل بھی نہیں پینا چاہیے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے معدے کے ماہر ڈاکٹر پلانی اپم منیکم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد میں آہستہ آہستہ لییکٹاس انزائم کی کمی شروع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ان کا جسم دودھ ہضم کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہماری چھوٹی آنت میں لیکٹوس انزائم پایا جاتا ہے جو دودھ میں موجود لیکٹوس کو چھوٹے چھوٹے مالیکیولز جیسے گلوکوز اور گیلیکٹوز میں توڑنے کا کام کرتے ہیں تاکہ یہ آسانی سے جذب ہوسکے۔ 30 سال کی عمر میں ہماری چھوٹی آنت میں لییکٹاس انزائم کی پیداوار میں نمایاں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ لیکٹاس انزائم کے بغیر دودھ براہ راست بڑی آنت میں جاتی ہے اور اس میں موجود بیکٹیریا کو بدہضمی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ آپ کے پیٹ کی چربی کو بھی متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لوگ سونے سے پہلے دودھ کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ کو ہاضمے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو بھی آپ کو سونے سے پہلے دودھ نہیں پینا چاہیے۔
ڈاکٹر پلانی اپم نے بتایا کہ آپ کو کھانا کھانے کے فوراً بعد دودھ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سونے سے پہلے دودھ پینا آپ کے انسولین کی سطح کو بڑھا سکتا ہے کیونکہ دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹ سرکیڈین ریدم (باڈی کلاک) کو خراب کرتا ہے۔ اگر آپ رات کو دودھ پینا پسند کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ سونے سے 2 سے 3 گھنٹے پہلے پئے۔
مزید پڑھیں:
دودھ میں پائے جانے والے بہت سے غذائی اجزاء ہماری ہڈیوں کی صحت اور دل کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ پینے سے کینسر کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ اگر کسی شخص کو دودھ سے الرجی نہیں ہے تو وہ سونے سے چند گھنٹے پہلے دودھ پی سکتا ہے