ETV Bharat / sukhibhava

Oral Cancer Cases In India: منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کریں - بھارت میں منہ کے کینسر کے کیسز میں اضافہ

بھارت میں پھیپھڑوں کے کینسر کے بعد سب سے زیادہ لوگ منہ کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ تمباکو کا استعمال ہے۔ منہ کا کینسر ہونٹ، مسوڑھوں، زبان، گالوں کی اندرونی سطح، منہ کے اوپری حصے میں ہو سکتا ہے۔ Oral cancer cases increased in India

منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات کو نظر انداز نہ کریں

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 12:31 PM IST

حیدرآباد: منہ کا کینسر بھارت میں سب سے زیادہ ہونے والے عام کینسروں میں سے ایک ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں منہ کے کینسر کے کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ کینسر منہ کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے جس میں ہونٹ، مسوڑھہ، زبان، گالوں کی اندرونی سطح، منہ کے اوپر اور زبان کے نیچے شامل ہیں۔ اس خوفناک بیماری سے بچنے کے لیے اس کی علامات کو جاننا اور جلد از جلد اس کا معائنہ کروانا بہت ضروری ہوتا ہے۔

'سائنس ڈائریکٹ' ویب سائٹ میں شائع ہونے والی 2020 کی تحقیق کے مطابق تمباکو کا استعمال منہ کے کینسر کا ایک بڑا عنصر رہا ہے۔ گٹکا، زردہ، کھینی، سگریٹ، بیڑی، ہکا، یہ تمام چیزیں تمباکو میں شامل ہیں جو کہ منہ کے کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے۔ نوجوان اور بوڑھے دونوں قسم کے لوگ اس کے شکار ہو رہے ہیں۔ منہ کا کینسر ہونے سے قبل کچھ علامات نظر آتے ہیں جنہیں کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

منہ میں سفید دھبے

مسوڑھوں، زبان، ٹانسلز یا منہ پر سرخ یا سفید موٹے دھبوں کا نمودار ہونا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس حالت کو leukoplakia کہا جاتا ہے۔ لیوکوپلاکیا کے زیادہ تر پیچ غیر کینسر کے علامت ہوتے ہیں۔ تاہم، کئی بار یہ کینسر کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں۔ یہ تمباکو کے استعمال کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اگر کسی کو ایسی علامات نظر آئے تو اسے بلا تاخیر فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

منہ میں مسسلسل ہونے والی گاٹھیں

اگر آپ کو منہ یا لمف گلینڈز (گردن کے لمف غدود) میں کسی قسم کی قسم کی گانٹھ محسوس ہوتی ہے تو یہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو مسلسل محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے گلے میں کوئی چیز پھنس گئی ہے یا گلے میں خراش ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

منہ اور چہرے میں درد اور سن کا احساس ہونا

بغیر کسی وجہ کے اگر آپ کے چہرے، منہ یا گردن میں درد ہو اور اردگرد بے حسی محسوس ہو تو یہ منہ کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس حالت میں جبڑے میں سوجن اور درد بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

دانتوں کا نقصان

بغیر کسی وجہ کے ایک یا زیادہ دانتوں کا کمزور ہونا اور گرنا کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے کوئی دانت نکالا ہے اور اس جگہ پر موجود گڈھا نہیں بھرا ہے تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ منہ کے کینسر کا علاج سرجری، ریڈی ایشن اور کیموتھراپی سمیت کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ یہ شخص کی عمر، صحت کی حالت اور مرحلے پر منحصر کرتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Oral Cancer
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.