ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases in Up: یوپی میں کووڈ کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز - بھارت میں کورونا کے معاملات میں اضافہ

محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اتر پردیش میں کووڈ کے 91 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد کووڈ کیسز کی تعداد بڑھ کر 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ Covid cases cross 500 in UP

یوپی میں کووڈ کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 10:06 PM IST

لکھنؤ: محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اتر پردیش میں کووڈ کے 91 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد کووڈ کیسز کی تعداد بڑھ کر 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ نئے کیسز جو سامنے آئیں ہیں ان میں لکھنؤ میں 13، گوتم بدھ نگر میں 10، غازی آباد میں 15 اور للت پور میں 20 معاملے شامل ہیں۔ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ ریاستی دارالحکومت کے چنہٹ، این کے روڈ اور سروجنی نگر میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالم باغ، علی گنج، قیصر باغ، اندرا نگر، موہن لال گنج، چوک اور ٹوڈیا گنج میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر یوگیش رگھوونشی نے کہا کہ لکھنؤ میں آج چار مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد شہر میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 59 رہ گئی ہے۔ اسٹیٹ مانیٹرنگ آفیسر وکاسیندو اگروال نے کہا کہ کووڈ کے زیادہ تر مریضوں کو گھر آئیسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ بعض دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کیے جارہے ہیں، کچھ لوگوں کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں جن کو ہوم آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں کورونا کے 3641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد فعال کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 20,219 ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک دن میں 11 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.