ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases in China چین میں کورونا سے صورتحال سنگین - Corona cases in China

چین کے بیجنگ میں انفیکشن کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورونا 70 فیصد سے تجاوز کرسکتی ہے۔ 'صورتحال مزید سنگین ہے'

چین میں کورونا سے صورتحال سنگین
چین میں کورونا سے صورتحال سنگین
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 4:05 PM IST

نئی دہلی: چین نے کوویڈ انفیکشن کی کوئی تفصیلی تعداد جاری نہیں کی ہے، لیکن بیجنگ میں انفیکشن کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورونا 70 فیصد سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔ یہ اطلاع جمعرات کو ایک میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔ نکیئی ایشیا میں ایک تجزیے کے مطابق، یہ کہا جا رہا ہے کہ گریٹر بیجنگ میں شمشان گھر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے 'لیکن کچھ لاشیں آخری رسومات کے انتظار میں ہیں۔' رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 'صورتحال سنگین ہے۔' Corona situation in China is serious

ایک دوسرے رپورٹ کے مطابق، Omicron ویریئنٹ نسبتاً کم اموات کا سبب بنتا ہے، لیکن 'موجودہ ویریئنٹ چین کو شدید دھچکا دے سکتا ہے۔' چین نے نومبر میں اپنی سخت کووڈ پالیسی کو ختم کردیا تھا، تاہم اس کے بعد ملک میں تیزی کے ساتھ کورونا کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔ جین اس ماہ کے شروع میں پابندیوں میں مزید نرمی کی تھی، دکانوں اور عوامی مقامات پر بھیڑ آنے شروع ہوگئے تھے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ چین میں کووڈ وبائی بیماری عروج پر ہے ملک بھر کے اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی حالیہ وبا نے چینی دارالحکومت کے طبی اداروں کو مکمل طور پر اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ Corona situation in China is serious

مزید پڑھیں:

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ، "اسپتال بھرے ہوئے ہیں۔ 104 ڈگری بخار والے بزرگ مریضوں کے پاس ہسپتالوں کے باہر چھ گھنٹے انتظار کرنے یا گھر جانے کا اختیار ہے۔ بہت سے لوگ گھر جانے کو انتخاب کر رہے ہیں۔" چینی صحت کے حکام نے پیر کو صرف دو اموات کا اعلان کیا۔ تاہم چین میں کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کررہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اتنی کم ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے خاندان کے بزرگوں یا پڑوسیوں کی موت کا مشاہدہ کیا ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.