ETV Bharat / sukhibhava

Cancer Cases In India بھارت میں کینسر کے معاملات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے - بھارت میں کینسر کے معاملے

گزشتہ چند سالوں میں ملک میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کا کہنا ہے کہ 2025 تک کینسر کے کیسز میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ Cancer cases in India may increase further

بھارت میں کینسر کے معاملات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:55 AM IST

حیدرآباد: ملک میں اگلے تین سالوں میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے والا ہے۔ یہ دعویٰ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے جانب سے کیا گیا ہے۔ آئی سی ایم آر نے 2025 تک کینسر کے معاملات میں 12.7 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں بھارت میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں حالات خوفناک ہوتے جا رہے ہیں

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق، 2020 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کینسر کے 13.92 لاکھ (تقریباً 14 لاکھ) کیسز تھے، جو 2021 میں بڑھ کر 14.26 لاکھ ہو گئے اور 2022 میں مزید بڑھ کر 14.61 لاکھ ہو گئے ہیں۔

کینسر کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات

ماہرین کے مطابق ملک میں نہ صرف دل اور سانس کی بیماریاں بلکہ کینسر کے کیسز میں بھی مزیز اضافہ درج کیا جارہا ہے، کینسر کے کیسز میں اضافے کے حوالے سے کئی عوامل ذمہ دار ہیں، جن میں بڑھتی عمر، طرز زندگی میں تبدیلی، ورزش کی کمی اور ناقص خوراک شامل ہیں۔ کئی بار لوگوں کو کینسر کی علامات کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے مرض کا بروقت پتہ نہیں چل پاتا اور علاج میں بھی تاخیر ہوتی ہے۔ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے کینسر میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ اسی لیے لوگوں میں کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا بہت ضروری ہے۔

یہ کینسر بھارت میں مردوں میں سب سے زیادہ عام ہے

گزشتہ چند برسوں کے اعدادوشمار کے مطابق منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے زیادہ کیسز بھارت میں مردوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین میں سب سے زیادہ کینسر کے کیسز بریسٹ اور بچہ دانی کے ہیں۔ بنگلور میں واقع ICMR نیشنل سینٹر فار ڈیزیز انفارمیٹکس اینڈ ریسرچ (NCDIR) کے مطابق، 2015 سے 2022 تک تمام قسم کے کینسر میں تقریباً 24.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 14 سال سے کم عمر کے بچوں میں لمفائیڈ لیوکیمیا یعنی خون سے متعلق کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ کینسر سے بچنے کے لیے اس کے بارے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے۔

کینسر کی بیماری سے کیسے بچا جائے؟

ماہرین کے مطابق، "عمر کا بڑھنا، خاندانی تاریخ، جینیٹک، موٹاپا، تمباکو کا استعمال، شراب نوشی، وائرل انفیکشن جیسے ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ماحول میں کیمیکلز، آلودگی، سورج کے رابطے میں آنا، ناقص خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی اور بعض ہارمونز اور بیکٹیریا اس خوفناک بیماری کے پھیلاؤ کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ اس بیماری سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کینسر کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔

وہیں دیگر ڈاکٹر کے مطابق "بھارت میں کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کینسر نہ صرف بڑی عمر کی آبادی یا بالغ افراد کو متاثر کر رہا ہے بلکہ نوجوانوں کو بھی اپنی زد میں لے رہا ہے۔ اگر کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج نہ کیا جائے تو انسان کی جان جاسکتی ہے۔ بھارت میں مردوں میں سب سے زیادہ عام کینسر منہ، پھیپھڑوں، سر اور پروسٹیٹک کینسر شامل ہے، جبکہ چھاتی اور سروائیکل کینسر خواتین میں سب سے زیادہ عام ہیں۔

مزید پڑھیں:

خواتین میں کینسر کے کئی اقسام تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ مردوں میں سب سے زیادہ عام کینسر منہ، پھیپھڑوں اور گلے کے ہوتے ہیں۔ وہیں خواتین میں چھاتی اور سروائیکل کینسر سب سے زیادہ عام ہے۔ ان کینسرز کا بروقت علاج مریض کی جان بچا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.