ETV Bharat / sukhibhava

Breast Cancer بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 3:04 PM IST

بریسٹ کینسر ایک مہلک بیماری ہے، تاہم اس مرض کا بروقت پتہ چل جائے تو اس کا علاج ممکن ہے، لیکن اگر صحیح وقت پر اور صحیح علاج نہ کیا جائے تو مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن
بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن

حیدرآباد: عالمی سطح پر اس وقت طبی میدان میں کافی ترقی ہوچکی ہے، لیکن عام لوگوں میں کینسر کا خوف اب بھی نظر آتا ہے۔ کینسر جسم کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے، لیکن اس کی سب سے عام اقسام کی بات کی جائے تو بریسٹ کینسر سرفہرست ہے۔ ویسے تو اس مرض کا بروقت پتہ چل جائے تو مختلف علاج و معالج کی مدد سے اس کا علاج ممکن ہے لیکن اگر صحیح وقت پر اور صحیح علاج نہ کیا جائے تو مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے بریسٹ کینسر اور اس کے علاج کے حوالے سے مسلسل آگاہی چلائی جاتی ہے۔

اعداد و شمار کیا کہتے ہیں

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے عالمی سطح پر خواتین میں بریسٹ کینسر کے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف بھارتی خواتین میں بریسٹ کینسر کے معاملات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انڈین کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر 28 میں سے ایک عورت کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے۔ ساتھ ہی ورلڈ ہیلتھ سوسائٹی کے مطابق، سال 2018 میں بریسٹ کینسر کے تقریباً 1,62,468 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جن میں سے 87,090 خواتین اس بیماری سے فوت ہوگئیں۔

بریسٹ کینسر کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہوگا، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اس کی علامات اور اس کے علاج کے حوالے سے لوگوں میں اب بھی معلومات کی کمی ہے۔ اگر عام زبان میں سمجھا جائے تو یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب بریسٹ میں خلیات غیر معمولی طور پر بڑھتے ہیں اور ٹیومر میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ جو بعد میں کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر چھاتی میں کسی بھی قسم کی گانٹھ نظر آئے تو اس کا معائنہ کرانا ضروری ہے۔ کیونکہ بروقت تشخیص اور علاج سے اس مرض سے نجات مل سکتی ہے۔

بریسٹ کینسر کے علامات

بریسٹ کینسر کے علامات شروع میں نظر نہیں آتے ہیں لیکن اگر گانٹھ یا کسی اور قسم کی علامات ہو تو میموگرافی کروا کر اس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ انڈین کینسر سوسائٹی کے مطابق بریسٹ کینسر کی علامات مختلف خواتین میں مختلف ہو سکتی ہیں جن میں سے کچھ درجہ ذیل ہیں۔

  • بریسٹ یا بازو کے نیچے گانٹھ کا ہونا
  • بریسٹ میں درد یا سوجن
  • نپل کی شکل یا جلد میں تبدیلی
  • بریسٹ کا سخت ہونا
  • نپل سے خون بہنا

مزید پڑھیں:

بریسٹ کینسر کے عام اقسام

ویسے تو اس بیماری کے کئی اقسام ہوتے ہیں لیکن بریسٹ کینسر میں زیادہ تر کیسز ڈکٹل کارسنوما اِن سیٹو (DCIS) انویسیو ڈکٹل کارسنوما، انویسیو لوبولر کارسنوما اس کے علاوہ انفلیمیٹری بریسٹ کینسر، ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق بریسٹ کینسر کے تقریباً اقسام میں اگر علامات پہلی سٹیج پتا چل جائے تو علاج ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.