ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases Increase in Delhi: کووڈ سے نمٹنے کے لیے دہلی کے تمام اسپتال الرٹ - Corona cases Increase in Delhi

کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کے لیے دہلی کے تمام سرکاری اسپتالوں کو مکمل طور الرٹ کردیا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج کا کہنا ہے کہ اب لوگوں کو کسی طرح کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ All hospitals in Delhi are on alert regarding Covid

کووڈ سے نمٹنے کے لیے دہلی کے تمام اسپتال الرٹ

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 10:41 PM IST

نئی دہلی: دہلی حکومت کے مطابق، کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اور کافی آکسیجن بھی اسٹور کرلیا گیا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا، "ہم اپنی سطح پر انتظامات کر رہے ہیں۔ اگر کیسز مزید بڑھتے ہیں اور لوگوں کو مزید اسپتال میں داخلے کی ضرورت ہوگی، اس لیے ہم دہلی کے تمام سرکاری اسپتالوں کو مکمل طور الرٹ کردیا ہے۔ ہمارے پاس آکسیجن کی کافی گنجائش ہے اب کسی طرح کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "عالمی سطح پر کے علاوہ ملک کے دیگر ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، گجرات میں کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ دہلی میں کیسز بڑھیں گے۔ تاہم، ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ یہ قسم زیادہ خطرناک نہیں ہے۔" اس سے قبل، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا تھا کہ "دہلی حکومت قومی دارالحکومت میں کوویڈ کے معاملات میں اضافے کی نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے"۔

مزید پڑھیں:

پیر کو دارالحکومت میں ایک ہی دن میں 293 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دہلی میں کووڈ کی مثبت شرح 18 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت میں کووڈ سے 2 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 641 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.