ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases in Tamil Nadu تمل ناڈو میں کورونا کے 432 نئے معاملے - تمل ناڈو میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران COVID-19 کے 432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں فعال کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 2,489 ہوگئی ہے۔ Corona cases increase in Tamil Nadu

تمل ناڈو میں کورونا کے 432 نئے معاملے
تمل ناڈو میں کورونا کے 432 نئے معاملے
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 10:17 PM IST

چنئی: تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران COVID-19 کے 432 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سے محکمہ صحت میں افراتفری کا ماحول ہے اور تمام ضلع صحت افسران کو الرٹ کر دیا ہے۔ اس وقت ریاست میں فعال کیسوں کی کل تعداد 2,489 ہے۔ کورونا کے نئے معاملے سامنے آنے کے بعد وزیر صحت ما سبرامنیم نے کہا تھا کہ ریاست میں کووڈ-19 کے رہنما خطوط صرف اس وقت نافذ کیے جائیں گے جب ایک ہی دن میں 500 یا اس سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے۔

نئے کیسز کی تعداد 432 ہونے کے ساتھ ہی ریاستی محکمہ صحت نے چوکسی بڑھا دی ہے۔ ریاست کے مختلف ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ میں کووڈ-19 کے پانچ مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تین عمان سے اور ایک ایک سنگاپور اور تھائی لینڈ سے یہاں پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں:

وزیر صحت نے میڈیا کو بتایا کہ زیادہ تر کیسز بہت ہلکے ہیں یا ان میں کوئی علامات نہیں ہیں۔ سنگین بیماری یا موت صرف ان لوگوں میں دیکھی جا رہی ہے جو بوڑھے ہیں یا دیگر جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ریاست میں یومیہ مثبتیت کی شرح 8.3 فیصد ہے۔ تمل ناڈو محکمہ صحت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ارونا نے میڈیا کو بتایا کہ دیہی علاقوں میں انفیکشن پھیل رہا ہے۔ محکمہ سختی کے ساتھ اس کی نگرانی کر رہا ہے اور بہت جلد اس پر قابو کرلیا جائے گا، دیہی علاقوں کے لوگوں کو اس وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت پوری طرح سے تیار ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.