ETV Bharat / state

ضمنی انتخابات کی تمام نشستوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہوگا: ذاکر حسین

ضمنی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے جنگی پور میں انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن جماعتوں پر جم کر تنقید کی۔

ضمنی انتخابات کی تمام نشستوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہوگا: ذاکر حسین
ضمنی انتخابات کی تمام نشستوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہوگا: ذاکر حسین
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 10:25 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ضمنی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین نے کہا کہ 'اپوزیشن جماعتوں کے پاس ترنمول کانگریس سے مقابلہ کرنے کے لیے امیدوار نہیں مل رہا ہے۔

مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخر میں تین اسمبلی حلقوں کولکاتا کے بھوانی پور، جنگی پور اور شمشیر گنج میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہے۔

سی پی آئی ایم نے بھوانی پور سے شریجیب گھوش کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا۔

ضمنی انتخابات کی تمام نشستوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہوگا: ذاکر حسین
ضمنی انتخابات کی تمام نشستوں پر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہوگا: ذاکر حسین

بی جے پی کی جانب سے آج شام کو امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری طرف جنگی پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین زور شور سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

سابق وزیر ذاکر حسین نے کہا کہ 'ضمنی انتخابات میں ان کی جیت طے ہے اس کے باوجود انتخابی مہم کے دوران گھر گھر جا کر عام لوگوں سے ملاقات کرکے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کا مشورہ دیتے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'مرشدآباد ضلع میں کانگریس اور لفٹ فرنٹ پہلے ہی انتخابی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے تو اس مرتبہ عوام اپنی غلطی کو سدھارنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کی پریانکا ٹبریوال ممتا کے خلاف بھوانی پور سے امیدوار

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے پاس کوئی ڈھنگ کا امیدوار نہیں ہے۔ انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں ان کا کیا حشر ہونے والا ہے۔'

غور طلب ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں اس وقت کے وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں ڈھائی مہینوں تک کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں گزارنا پڑا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.