کولکاتا: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور میں واقع گرلس ہاسٹل میں رہنے والی طالبہ سے ملاقات کرنے کے لیے ایک نوجوان نے نقاب کا سہارا لیا۔ وہیں مقامی باشندوں نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کولکاتا کا رہنے والا سیف نام کا شخص آج صبح بہرامپور پہنچا اور اسٹیشن کے قریب کسی ہوٹل میں جا کر لباس بدلا اور گرلس ہاسٹل پہنچ گیا۔ معشوقہ سے ملنے کی خواہش اور بے چینی کی وجہ سے نوجوان نے نقاب کا سہارا تو لیا لیکن مینس اسپورٹس شوز بدلنا بھول گیا۔
ہاسٹل کے قریب رہنے والے شعیب غازی نام کے ایک شخص کی نقاب میں چھپے نوجوان کے پیروں پر نظر پڑی اور شک کی بنیاد پر وہ اس سے بات چیت کرنے لگا۔ اس کے بعد شعیب غازی نے نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی شروع کر دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پاس پڑوس کے رہنے والے باشندے بھی وہاں جمع ہوگئے۔
مقامی باشندوں نے بہرامپور تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر اس نوجوان گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ہاسٹل میں رہنے والی لڑکی کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں مہینہ کے پہلے ہفتے میں بہرامپور میں واقع ایک ہاسٹل میں رہنے والی طالبہ کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد بہرامپور شہر کے تمام گرلس ہاسٹل کے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ گرلس ہاسٹل کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Bengal College Service Commission: کالج سروس کمیشن سیٹ SET کا امتحان بنگلہ زبان میں