ETV Bharat / state

مغربی بنگال یوتھ کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاج - youth congress president shadab khan

مغربی بنگال یوتھ کانگریس کی جانب سے کولکاتا کے 'خوراک گھر' کے سامنے خوردنی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مغربی بنگال  یوتھ کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 9:10 PM IST

یوتھ کانگریس کے صدر شاداب خان کی قیادت میں مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازیاں کی گئیں اور خوردنی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لئے ریاستی و مرکزی حکومت کو زمہ دار ٹہرایا گیا۔

مغربی بنگال یوتھ کانگریس کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

شاداب خان نے کہا کہ روز بروز خوردنی اشیاء اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی پریشان ہے۔

سبزیوں کی قیمتیں بے لگام ہو چکی ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد اب عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔

اسی درمیان آج مغربی بنگال یوتھ کانگریس کی جانب سے مہنگائی کے لئے مرکزی و ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کولکاتا میں خوراک گھر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

یوتھ کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کے دوران خوراک گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولس نے ان کو اندر جانے سے روک دیا ۔

اس کے بعد یوتھ کانگریس کے حامی وہیں راستے کے درمیان دھرنے پر بیٹھ گئے اور راستہ جام کر دیا۔

کولکاتا کے بازاروں میں خصوصی طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔آلو اور پیاز کی قیمتیں عام آدمی کو رلا رہی ہیں۔

اس کی وجہ سے حکومت کے خلاف لوگوں میں برہمی پائی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال یوتھ کانگریس کے صدر شاداب خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج ہم لوگ یہاں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

خوردنی اشیاء کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے خلاف ایک طرف حکومت شراب کی قیمتوں میں کمی کر رہی ہے تو دوسری جانب آلو اور پیاز کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔

اس سے پہلے خوردنی اشیاء کو ضروری اشیاء کو ضروری اشیاء کی فہرست سے باہر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بنگال: متوا سماج کے لئے ڈیولپمنٹ بورڈ قائم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہمارا ریاستی و مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سبزیوں اور خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائے تاکہ پہلے سے ہی بے روزگاری سے پریشان غریب عوام دو وقت کا کھانا کھاکر گزر بسر کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.