مغربی بنگال میں ہجومی تشدد کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سے دو مہینوں کے اندر تین ہجومی تشدد کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والی ہجومی تشدد کی وارداتوں میں اب تک دو نوجوانوں کی موت ہوگئی جب کہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Mob Attack: دیواس میں بھی اندور جیسا ہجومی تشدد کا واقعہ
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی لاش کے پاس سے کارتوس اور پائپ گن برآمد کی گئی ہے، ابھی تک مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں کولکاتا کے ٹینگڑا تھانہ علاقے میں ایک مقامی نوجوان کو چوری کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیاتھا۔ وہیں مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے علاقے میں لوگوں نے ایک ذہنی طور پر معذور نوجوان کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا تھا۔ شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ علاقے میں بھی مقامی باشندوں نے ایک شخص کو چوری کے شبہ میں پکڑا اور اس کی زبردست پٹائی کردی تھی۔