مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation کے تمام 144 وارڈوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جلسے جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی تناظر میں پہلی مرتبہ ووٹ دینے کے اہل ہونے والے نوجوانوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات کی جس میں انہوں نے جمہوری حق کے استعمال کے تئیں جوش دکھائی دیا۔
پہلی بار ووٹ دینے کے لیے پُر جوش نوجوان ووٹرز نے کہا کہ چند مہینوں قبل ہی ووٹر آئی ڈی بنا اور اس مرتبہ ووٹرز لِسٹ میں نام اندراج ہوا۔
- یہ بھی پڑھیں: TMC Releases Manifesto: کولکاتا کارپوریشن انتخاب، ترنمول کانگریس کا انتخابی منشور جاری
انہوں نے کہا کہ جب ان کے ہاتھوں میں پہلی مرتبہ ووٹر آئی ڈی آیا تو اسے دیکھ کر خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا اور اب وہ ووٹنگ کے دن کا انتظار کر رہے ہیں۔ ووٹ ڈالنے کا پہلا تجربہ زندگی بھر تک یاد رہے گا۔