Intro:بردوان ضلع کے آسنسول کے مسلم اکثریتی علاقہ براکر میں شوٹ آؤٹ کا پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے. اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.
Body:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول کے مسلم اکثریتی علاقہ براکر میں آج نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی.
ذرائع کے مطابق آج براکر علاقہ میں واقع ایک پٹرول پمپ کے قریب چند شرپسندوں نے شہباز عالم نام کو پوائنٹ بلینک رینج سے گولی مار کر قتل کر دیا. اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی.
بتایا جاتا ہے کہ شہباز عالم موبائل کی مرمت کا کام کرتا ہے۔ دکان سے گھر جانے کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے اُنہیں گولی مار دی.
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے. اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے.
انہوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضع طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے. سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شرپسندوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
مزید پڑھیں:
نوئئیڈا: تین سال بعد تہرے قتل کا انکشاف
ہلاک شدہ کے والد شبیر عالم کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے. وہ موبائل فون کی مرمت کا کام کرتا تھا. چند دنوں سے اس کا کام نہیں ہوتا تھا.
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہی زیادہ تر وقت گزارتا تھا. انہوں نے قتل معاملے ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.