کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ردھیمان ساہا Cricketer Wriddhiman Saha کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ سونپ دیا ہے. جس سے وہ اب بنگال کی کرکٹ ٹیم کی دوبارہ نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ردھیمان ساہا کو این او سی سونپ دیا گیا ہے. وہ اپنی مرضی سے بھارت کی کسی بھی ریاست کی نمائندگی کر سکتے ہیں. سی اے بی نے مزید کہا کہ ریاستی کرکٹ ادارہ اور بھارتی کرکٹر ردھیمان ساہا کے درمیان فی الحال کوئی اختلافات نہیں ہے۔ انہوں نے سی اے بی سے کہا تھا کہ وہ اب بنگال کی جانب سے دوبارہ پھر کبھی نہیں کھیلیں گے۔
- Cricketer Wriddhiman Saha: ردھیمان ساہا بنگال کی جانب سے نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم
- IND vs ENG Test Match: دوسرا دن بھی بھارت کے نام، انگلینڈ کے 84 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ
واضح رہے کہ ردھیمان ساہا نومبر 2007 میں بنگال رنجی ٹیم کی جانب سے اپنے کئرئیر کا آغاز کیا تھا. ردھیمان نے اب تک 122فرسٹ کلاس میچوں میں بنگال کی نمائندگی کر چکے ہیں. غور طلب ہے کہ ردھیمان ساہا خراب فارم کی وجہ سے مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا. سیزن کی شروعات کے میچوں میں پوری طرح ناکام ہوئے تھے۔