ETV Bharat / state

Aliah University Kolkata: عالیہ یونیورسٹی کیمپس میں ورکشاپ کا اہتمام - کولکاتا خبر

کولکاتا کے واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ عالیہ یونیورسٹی کے لا شعبہ (law department) کی جانب سے ایمرجنگ ٹرینڈس آف انٹلیکچول رائٹ کے نام سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بنگال اور دوسری ریاستوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ A Large Number of Students Participated in the Ceremony Held at Alia University

ورکشاپ کا اہتمام
ورکشاپ کا اہتمام
author img

By

Published : May 16, 2022, 1:22 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ عالیہ یونیورسٹی کے شعبہ آئین (law department) کی جانب سے ایمرجنگ ٹرینڈس آف انٹلیکچول رائٹ کے نام سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ عالیہ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کیے گئے اس ورکشاپ میں ریاست مغربی بنگال کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ A Large Number of Students Participated in the Ceremony Held at Alia University

ورکشاپ کا اہتمام

عالیہ یونیورسٹی کے شعبۂ آئین (law department ) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد (ورکشاپ کے منتظمین سیکرٹری) نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے گزشتہ دو برسوں سے ایمرجنگ ٹرینڈس آف انٹلیکچول رائٹ کے نام سے ورکشاپ کے انعقاد کا منصوبہ بنا رکھا تھا، لیکن کوویڈ - 19 کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہونے کے بعد ہم نے اپنے ڈیپارٹمنٹ لاء کی جانب سے ایمرجنگ ٹرینڈس آف انٹلیکچول رائٹ کے نام سے ورکشاپ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا. طالبات و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اس سے ہمارا حوصلہ بلند ہوا اور اگلے سال ہم اس سے بہتر کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ ٹرینڈس آف انٹلیکچول رائٹ کے نام سے ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ سماج میں روزانہ کچھ نہ کچھ تبدیلی ہوتی رہتی ہے، آپ تعلیم کے ذریعہ ان تبدیلیوں کے دوران آپ اپنے حقوق کو کیسے بچا سکتے ہیں۔ عالیہ یونیورسٹی کے شعبۂ آئین (law department ) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد(ورکشاپ کے منتظمین سیکرٹری) کے مطابق ایمرجنگ ٹرینڈس آف انٹلیکچول رائٹ جب عام ہو گا اس وقت نہ صرف تعلیم یافتہ طبقہ بلکہ عام لوگ بھی اپنے حقوق کے دفاع سے متعلق پوری طرح سے بیدار ہو جائیں گے۔

اس میں عالیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ابو طاہر قمرالدین، عالیہ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید نورسلام، ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر شیخ اشفاق علی اور ڈاکٹر سید محمد یاور (سربراہ لاء ڈیپارٹمنٹ، عالیہ یونیورسٹی ) نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.