ETV Bharat / state

Abhishek Banerjee Slams BJP عوام کے لیے کام کرنا بی جے پی کی ترجیحات سے باہر، ابھیشیک

اپوزیشن جماعتوں سے ایک ساتھ آنے اور بی جے پی کے خلاف لڑنے کی اپیل کرتے ہوئےابھیشیک بنرجی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بی جے پی کو ترجیحی بنیادوں پر شکست دی جانی چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 5:40 PM IST

کولکاتا/بردوان: ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ابھیشیک بنرجی نے بھگوا بریگیڈ پر نشانہ لگاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ عوام کے لئے کام کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی کی سب سے کم فکر ہے۔ دو ماہ کی جونو سنجوگ یاترا شروع کرنے والے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے سوال کیا، "یہ تکبر کہ میں کسی بھی نقطے پرکسی بھی شخص کی تنخواہ روک سکتا ہوں یا لوگوں پر پٹرول اورڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کا دباؤ بناسکتا ہوں۔ کیا یہی اچھے دن ہیں جن کا بہت انتظار تھا؟ پنچایتی انتخابات سے پہلے 25 اپریل سے ترنمول نابو جوار کا حصہ شمالی بنگال کے کوچ بہار سے شروع ہو کر جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدویپ تک ختم ہوگا۔

یہ الزام لگاتے ہوئے کہ عوام کے لیے کام کرنا بی جے پی کی سب سے کم فکر ہے، بنرجی نے ذکر کیا، "13 مئی 2011 سے 13 مئی 2023 تک، 12 برسوں میں، ترنمول کانگریس کی حکومت نے عام آدمی پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا ہے۔' انہوں نے کہا، 'ہم نے بہت سی فلاحی اسکیموں اور خدمات کو اسپانسر کیا ہے۔ ہم خدمت کے لیے وقف ہیں۔ ماں، ماٹی، مانوش ہماری ترجیح ہے۔ اپوزیشن جماعتوں سے ایک ساتھ آنے اور بی جے پی کے خلاف لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے، ابھیشیک برجی نے کہا، 'بی جے پی مخالف ووٹوں کو اپوزیشن جماعتوں میں تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں اپنے علاقوں میں بی جے پی کو روکنا چاہئے۔ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بی جے پی کو ترجیحی بنیادوں پر شکست دی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: MP Abhishek Banerjee وزیر اعظم مودی من کی بات پر ابھیشیک بنرجی کا سوال

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.