ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ریلائنس جوٹ مل بند، مزدوروں کا پر تشدد مظاہرہ

شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میں واقع ریلائنس جوٹ مل بند ہونے سے 2500 مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ مزدوروں نے جوٹ مل انتظامیہ کے خلاف پر تشدد احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کر دی۔

مغربی بنگال: ریلائنس جوٹ مل بند، مزدوروں کا پر تشدد مظاہرہ
مغربی بنگال: ریلائنس جوٹ مل بند، مزدوروں کا پر تشدد مظاہرہ
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 12:09 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میں واقع ریلائنس جوٹ مل کو غیر معائنہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ آج صبح مزدور ڈیوٹی کے لئے جب بھاٹ پاڑہ جوٹ مل پہنچے تو گیٹ کے سامنے ورکس آف سسپنشن کا نوٹس دیکھ کر مشتعل ہو گئے۔ سینکڑوں مزدور جوٹ مل کے سامنے اکٹھا ہو گئے اور مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دفتر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ مزدور یونین سے بات چیت کی گئی ہے۔

دوسری جانب دھیرج کمار نام کے ایک مزدور کا کہنا ہے کہ خام مال کی کمی کا بہانہ بنا کر جوٹ مل کو بند کرنے کا فیصلہ بالکل غلط ہے۔ مل انتظامیہ نے مزدوروں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

راکش کمار شاؤ نام کے ایک اور مزدور نے کہا کہ ریلائنس جوٹ انتظامیہ اکثر و بیشتر کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر مل بند کر دیتی ہے۔ تہوار سے قبل مل بند ہونے سے سینکڑوں مزدوروں کی پریشانیاں بڑھ گئیں۔

دوسری طرف مل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خام مال کی کمی اور مزدوروں کی چھٹی کے سبب مل کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.