کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی شہر اقبال پور تھانہ علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے شوہر اور اس کے رشتہ داروں پر جنسی تشدد کا الزام لگایا ہے۔Women Alleges Physical Assault Against Husband And Inlaws In Kolkata
جنوبی کولکاتا کے اقبال پور تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے اپنے شوہراوراس کے رشتہ داروں پر جنسی تشدد کا الزام لگایا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔اس واقعے کے انکشاف کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق منیرا(فرضی نام ) نے الزام لگایا ہے کہ اس کے سسر والوں نے 40 لاکھ روپے جہیز کا مطالبہ کیا تھا۔ہمارے گھر والے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرسکتے ہیں۔اسی کو لے کر ان پر تشدد کیا جاتا رہا ہے۔لیکن اس معاملے میں ان کے شوہر کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ داروں نے ہدف بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:Ankita Bhandari case انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں آر ایس ایس کارکن پر مقدمہ
خاتون نے اقبال پور تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی ہے۔اقبال پور تھانے کی پولیس کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے ۔خاتون پر تشدد کی تصد یق ہوئی ہے۔ان کی طبی جانچ کرائی گئی ہے ۔رپورٹ کی بنیاف پر ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔ Women Alleges Physical Assault Against Husband And Inlaws In Kolkata