ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Enforcement Directorate ممتا نے کہا اگر وہ میرے گھر آتے ہیں تو کیا آپ احتجاج کریں گے - Mamata Banerjee on Enforcement Directorate

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پر تنقید کی اور کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ Mamata Banerjee on ED

Mamata Banerjee on ED
Mamata Banerjee on ED
author img

By

Published : Aug 15, 2022, 10:43 AM IST

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی CM Mamata Banerjee نے اتوار کو ایک ریلی میں اپنے کارکنوں سے پراسرار انداز میں پوچھا، ''اگر 'وہ' کل میرے گھر آئیں گے تو کیا آپ سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے؟ ممتا بنرجی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی ایجنسیوں نے ان کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ 'وہ' سے ان کا کیا مطلب ہے۔ ترنمول کانگریس کے کچھ دیگر رہنما بھی مختلف الزامات کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) یا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے زیرِ تفتیش ہیں۔ جواب میں کارکنوں نے یک آواز ہو کر کہا کہ وہ ان کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج کریں گے۔ Mamata Banerjee on Enforcement Directorate

یہ بھی پڑھیں:

ممتا بنرجی نے پھر کارکنوں سے کہا کہ وہ جمہوری طریقے سے احتجاج کریں۔ انہوں نے کہا، "آپ جمہوری طریقے سے احتجاج کریں گے، ٹھیک؟ میں اپنی جنگ خود لڑوں گی۔ لیکن آپ لوگوں کو اپنی لڑائیاں لڑنی ہیں۔ اگر میرے کسی ساتھی کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں ڈالا گیا تو پارٹی جمہوری طریقے سے احتجاج کرے گی۔ انہوں نے ریاست میں مرکزی ایجنسیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف چوطرفہ حملہ کیا۔ Mamata Banerjee on Enforcement Directorate

انہوں نے خبردار کیا کہ 'کتنوں کو گرفتار کریں گے، میں سب کو متحد کرکے 'جیل بھرو' تحریک شروع کروں گی۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس کے اس وقت کے جنرل سکریٹری اور وزیر پارتھا چٹرجی کو گزشتہ ماہ ای ڈی نے گرفتار کیا تھا، جب کہ سی بی آئی نے اس ہفتے کے شروع میں پارٹی کے بیربھوم ضلع صدر انوبرت منڈل کو گرفتار کیا تھا۔

چٹرجی کو ریاست کے وزیر تعلیم کی حیثیت سے اپنے دور میں سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ منڈل کو بنگلہ دیش سے گایوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ منڈل کی حمایت کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، "آپ بنگال کے راستے اتر پردیش اور بہار سے گائے کیوں بھیجتے ہیں؟"

’’یہ کس کی ذمہ داری ہے کہ مویشیوں کی اسمگلنگ نہ ہو۔ یہ بی ایس ایف کی ذمہ داری ہے۔ بی ایس ایف کا انچارج مرکزی وزیر کون ہے؟ وزیر داخلہ امت شاہ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت ان کے قریبی ساتھی اور سٹی میئر فرہاد حکیم اور ترنمول کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو نشانہ بنا کر سازش کر سکتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ اپوزیشن کی طرف سے ترنمول کانگریس کی توہین کے خلاف 16 اگست سے ریاست کے ہر انتظامی بلاک میں ریلیاں نکالیں اور میٹنگ کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.