ETV Bharat / state

Humayun Kabir رکن اسمبلی ہمایوں کبیر پارٹی کو وجہ بتاو نوٹس کا جواب دینے کیلئے تیار - مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع

مرشد آباد کے بھرت پور سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر پارٹی کو جواب دے رہے ہیں۔ انہیں چھ نکات پر مشتمل وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا جواب ضرور دیں گے۔

رکن اسمبلی ہماٰوں کبیر پارٹی کو وجہ بتاو نوٹس کا جواب کے لئے تیار

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 1:52 PM IST

مرشد آباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بھرت پور سے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ پارٹی کی نوٹس ان کے پاس پہنچ چکی ہے۔ یہ خط 27 تاریخ کو ڈاک خانے کے ذریعہ ان تک پہنچا۔ وہ پارٹی کے تمام سوالوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ وہ طویل عرصے سے رکن اسمبلی ہیں۔ جو الزامات ان پر کبھی نہیں لگائے گئے تھے، اب لگائے جارہے ہیں۔ لیکن پارٹی کو ہر بات کا جواب دیں گے۔

انہوں نے ترنمول کے ریاستی صدر سبرتو بخشی سے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ چونکہ وہ فی الحال لوک سبھا کے اجلاس کی وجہ سے دہلی میں ہیں اس لئے ان سے براہ راست ملاقات ممکن نہیں تھی۔ اس لئے انہوں نے ہمایوں کبیر سے فون پر بات کی۔ ہمایوں کبیر نے کہا کہ یہ سبرتو بخشی ہی تھے جنہوں نے انہیں تمام جوابات کے ساتھ ترنمول بھون آنے کو کہا۔ اسمبلی اجلاس کے بعد وہ وہاں جا کر جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس میں ان کے خلاف کئی معاملات پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ ہمایوں کبیر اس الزام سے اتفاق نہیں کرتے۔ تاہم وہ میڈیا کو ایک بھی بیان نہیں دینا چاہتے ہیں۔ پہلے وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ترنمول کانگریس ان کے بارے میں کیا قدم اٹھاتی ہے۔ ہمایوں نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر جو کہنا چاہتے ہیں وہ وقت آنے پر کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Showcause Notice to Humayun Kabir رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کو وجہ بتاو نوٹس

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر بھی اس بات سے ناراض ہیں کہ جس طرح سے ان کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بھی اپنا منہ وقت انے پر کھولیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.