ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Bengal Division: اپنا خون دے دوں گی لیکن ریاست تقسیم نہیں ہونے دوں گی: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی بنگال کو علیحیدہ ریاست بنانے کی بات کرنے والوں کو کُھلا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان کے سر پر بندوق بھی تان دے تب بھی وہ ہاں نہیں کہیں گی۔ Mamata Banerjee says ''Won’t allow division of Bengal۔

Mamata Banerjee on Bengal Division
Mamata Banerjee on Bengal Division
author img

By

Published : Jun 7, 2022, 7:14 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں شمالی بنگال کے دورے پر ہیں۔ شمالی بنگال کے دورے کے پہلے ہی دن علیحیدہ ریاست کا مطالبہ کرنے والوں کو ممتا بنرجی نے سخت لہجے میں واضح پیغام دیا ہے۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی بنگال کی تقسیم کو ہوا دے رہی ہے۔ اس سے انہیں سیاسی فائدہ ہو سکتا ہے لیکن بنگال دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گا، چند لوگ اپنے فائدے کے لئے پوری ریاست کو نقصان پہنچا دیں گے Mamata Banerjee's response to the division of the state۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ جب تک زندہ ہیں تب تک بنگال کو دوبارہ تقسیم ہونے نہیں دیں گی۔ اس کے لئے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کے لئے تیار ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ بندوق کی نوک پر ریاست کی تقسیم کی بات کرتے ہیں۔ اگر وہ سر پر بندوق رکھ کر ریاست کی تقسیم کروانا چاہتے ہیں تو انہیں کُھلا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست بنگال کی تقسیم کیوں ہوگی۔ ہم نے ریاست کی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ مستقبل میں بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے شمالی بنگال کے دورے سے ایک دن قبل کامتا پوری لبریشن آرگنائزیشن نے دھمکی آمیز ویڈیو میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال کی مہمان ہیں۔ علیحدہ ریاست کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اپنے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.