انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں زمینی صورتحال یہ ہے کہ حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔
اگر وہ (ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی) قطار لگا کر سڑک پر کھڑے پر بھی ہوں گے تو انہیں کوئی خریدنے کے لیے نہیں آ ئے گا۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنر جی کہتی ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ان کے اسمبلی ارکان کو کروڑوں روپے میں خریدنے کی کوشش کی تھی ۔
ارکان اسمبلی جب بی جے پی کی پیشکش ٹھکرا دی تو انہوں نے پٹرول پمپ دینے کی پیشکش کی ۔
اس کے باوجود ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی بکنے کو تیار نہیں ہوئے۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ یہ ایک جھوٹی بات ہے ۔
سچائی یہ ہے کہ ریاست میں حکمراں جماعت ترنمول کانگر یس اپنی زمین کھوچکی ہے۔ لوگ اب ان سے دوری بنانے لگے ہیں۔
رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ لوگ جب حکمراں جماعت ترنمول کا نگریس سے دوری بنانے لگے ہیں تو ترنمول کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی میں شامل کرکے ہم اپنا نقصان کیوں کریں گے۔