ETV Bharat / state

Why do Bengalis Go to other States for Treatment: بنگال کے لوگ علاج کے لئے دوسری ریاستوں میں کیوں جاتے ہیں - Why do Bengalis Go to other States for Treatment

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے کا سوال کیا ہے کہ بنگال کے لوگ علاج کے لئے دوسری ریاستوں میں آخر کیوں جاتے ہیں۔ Why do Bengalis Go to other States for Treatment

mp sougata roy
mp sougata roy
author img

By

Published : May 16, 2022, 9:24 AM IST

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اور سینیئر سیاسی رہنما سوگتا رائے نے ایک بار پھر اپنے ہی سیاسی جماعت سے ریاست کے ہسپتالوں اور طبی سہولیات کی فراہمی پر سوال کیا ہے. سود پور میں ایک ہسپتال کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے کا سوال کیا ہے کہ بنگال کے لوگ علاج کے لئے دوسری ریاستوں میں آخر کیوں جاتے ہیں۔ Why do Bengalis Go to other States for Treatment
انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب ڈاکٹر بدھان چندر رائے. ڈاکٹر نیل رتن سرکار سمیت کئی قومی سطح کے رہنما تھے جن کی وجہ سے ملک کی دوسری ریاستوں سے لوگ علاج کرانے کے لئے بنگال میں آتے تھے لیکن آج سب کچھ بدل گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج حالات ایسے ہو گئے ہیں بنگال کے لوگ علاج کرانے کے لئے ملک کی دوسری ریاستوں کی طرف رخ کر رہے ہیں. فلک نما یا پھر ایسٹ کوسٹ پر سوار ہونے پر پتہ چلتا ہے کہ بنگال کے لوگ علاج کے ارادے سے روزانہ جنوبی ہند بالخصوص تلنگانہ کرناٹک، تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور کیرالہ جا رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:

رکن پارلیمان کے مطابق حالانکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے طبی شعے کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور اس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہوئی ہیں اس کے باوجود لوگوں کا دوسری ریاستوں میں جانا سمجھ سے باہر ہے. انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا بنگال کے لوگ اپنی ہی ریاست کے ہسپتالوں میں علاج کرانے کے لئے آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.