ETV Bharat / state

جب بایاں محاذ کا قلعہ ممتا بنرجی کے سامنے کمزور پڑا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ممتا بنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کے 23 ویں یوم تاسیس پر ریاست میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریباً آج سے 23 سال قبل 1998 میں انڈین نیشنل کانگریس سے برسوں پرانا رشتہ توڑ کر کالی گھاٹ کی بے باک رہنما ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کی بنیاد ڈالی۔

جب لفٹ فرنٹ کا لال قلعہ ممتا بنرجی کے سامنے کمزور پڑا

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 7:25 PM IST

ترنمول کانگریس کی تشکیل کے وقت تجربہ کار سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے اس سیاسی جماعت کی عمر تک متعین کردیی۔ کئی سیاسی تجزیہ کاروں نے کہہ دیا تھا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی۔

تمام تر پیشن گوئیوں اور منفی ردعمل کے باوجود ممتا بنرجی نے ہمت نہیں ہاری اور غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہوئے پارٹی کی تشکیل کے 13 برس میں ہی بایاں محاذ کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے میں نہ صرف کامیاب رہیں بلکہ اپنا سکہ بھی جما دیا۔

جب لفٹ فرنٹ کا لال قلعہ ممتا بنرجی کے سامنے کمزور پڑا
جب لفٹ فرنٹ کا لال قلعہ ممتا بنرجی کے سامنے کمزور پڑا

ترنمول کانگریس کے معرض وجود میں آنے کے محض تیرہ برسوں میں ہی ساڑھے تین دہائیوں سے ریاست پر قابض لال جھنڈے کو اکھاڑ پھینک دینا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ایمانداری، غیر جانبداری اور سیکولرازم کی بنیاد پر ہی تاریخی کامیابی ملی.

اس تاریخی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ عوام کی حمایت اور کارکنان کی غیرمعمولی محنت ہے۔

کارکنان کی کوشش اور محنت کی وجہ سے بھارت کی سر زمین پر ایک تاریخ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے ترنمول کانگریس ماں ماٹی مانش میں تبدیل ہوئی اور کارکنان کی محنت سے عام لوگوں کی اپنی حکومت بنی۔

ترنمول کانگریس کے صدر سبرتو بخشی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی کوششوں کو عوام اور کارکنان نے حقیقت میں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیرک او برائن نے وزیراعلی ممتا بنرجی کے پیغام کو پڑھ کر سنایا اور کہا کہ مجموعی کوششوں کا نتیجہ ترنمول کانگریس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.