مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضا فہ سے مرکزی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ایسا ہوتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریسوئی گیس کی قیمتوں میں ضافے کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ اس سے پر سیاست کرنے کی ضرورت کیا ہے۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ کمپنیاں رسوئی گیس اور تیل اپنی ضروریات کے مطابق ریسوئی گیس اور تیلوں کی قیمتوں میں اضا فی کرتی رہتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکومت کی اس میں مداخلت ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے چوبیس گھنٹوں کے اندر رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کو سیاست کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوتا تو دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل ہی رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے لوگوں کو گمراہ کیا جا سکتاتھا لیکن حکومت کے ہاتھوں میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست پر مایوس ہوں لیکن ہم اگلے انتخابات میں بڑی جیت کے ساتھ واپس آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اسے کسی ایک مخصوص چیز سے جوڑنا اچھی بات نہیں ہے ۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ بی جے پی کے پاس اعلیٰ رہنما ہیں وہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شکست کا اصل سبب ڈھونڈ کر اس پر کام کریں گے۔ اس کا اثر جلد ہی بہار اور مغربی بنگال میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات میں دیکھنے کوملیں گے۔