ETV Bharat / state

'کل جامعہ ملیہ کے ساتھ ہوا آج ہمارے ساتھ ہوگا' - فلمی دنیا اور فن و ثقافت سے وابستہ کئی اہم شخصیات سڑک پر اتر

مشہور فلم ہدایت کار اور سماجی خدمتگار کوشک سین نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جامعہ ملیہ کے طلباء کے ساتھ  جو کچھ ہوا وہ کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

'کل جامعہ ملیہ کے ساتھ ہوا آج ہمارے ساتھ ہوگا'

author img

By

Published : Dec 19, 2019, 6:09 PM IST

این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر جاری احتجاج کے دوران آج مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں فلمی دنیا اور فن و ثقافت سے وابستہ کئی اہم شخصیات سڑک پر اترکر شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی قیادت کی۔

ڈائریکٹر اور اداکار اپرنا سین اور پلے رائٹر کوشک سین مظاہرین کے اگلے صف میں تھیں۔کسی بھی سیاسی جماعت کے بینر کے بغیر بڑی تعداد میں لوگ اس مہم میں شامل تھے۔اس میں کلکتہ یونیورسٹی سمیت کئی اہم یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھی اس جلوس میں شرکت کی۔

'کل جامعہ ملیہ کے ساتھ ہوا آج ہمارے ساتھ ہوگا'

جمعہ سے ہی ریاست بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں۔کئی مقامات پر تشدد کے معمولی واقعات بھی ہوئے ہیں مگر بیشترمظاہرے پرامن ماحول میں ہورہے ہیں۔

گزشتہ تین دنوں تک ممتا بنرجی نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلوس کی قیادت کی۔ممتا بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے ہزاروں کارکنان نے بھی حصہ لیا۔

کوشک سین نے کہا کہ مرکز میں جولوگ اس وقت اقتدار میں ہیں وہ فاششٹ ہیں اور اس فسطائی ذہنیت سے کام کررہے ہیں۔اپرنا سین اور کوشک سین کی قیادت میں یہ احتجاج مولاعلی کے رام لیلامیدان سے شروع ہوکر دھرم تلہ میں جاکر ختم ہوگا۔

جلوس میں شامل اودی سین نے کہا کہ اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج جاری رہے گا۔اپرنا سین نے کہا کہ جلوس نکالنے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلور میں مشہور مورح رام چندر گوہا کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے لوگ اقتدار میں ہیں جنہیں اختلاف رائے برداشت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ منظور ہونے کےبعد ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں احتجاج کے دوران لوگوں نے ریلوے سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

مسلسل احتجاج کے سبب مشرقی ریلوے نے ہوڑہ اور سیالدہ سے روانہ ہونےو الی متعدد ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.