ETV Bharat / state

کورومنڈل ایکسریس پر پتھراؤ - ہوڑہ ضلع کے الیبیڑیا تھانہ

ہوڑہ ضلع کے البیڑیا اسٹیشن کے قریب شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کورومنڈل ایکسریش پر پتھراؤ کردیا جس سے ٹرین کے ڈرائیور کومعمولی چوٹ آ ئی۔

کورومنڈل ایکسریش پر پتھراؤ
کورومنڈل ایکسریش پر پتھراؤ
author img

By

Published : Dec 13, 2019, 7:28 PM IST

ریاست کے مختلف اضلاع میں مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کیے گیے شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرُتشدد مظاہرے اور احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بیل ڈانگہ،بہرامپور،جنگی پور،ہگلی ضلع کے قاضی پاڑہ، رشٹرا ،شمالی 24 پرگنہ کے مختلف مقامات پر بد نماز جمعہ لوگوں نے شہریت ترمیمی بل کے خلاف سڑکوں پر اتر آ ئے۔

ہوڑہ ضلع کے الیبیڑیا تھانہ علاقے میں ہزاروں لوگ شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کے خلاف سڑکوں پر اترئے ۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی اور ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش کے پتلے نذرآتش کیے

کورومنڈل ایکسریش پر پتھراؤ

مظاہرے کے دوران لوگ مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور قریب ریلوے لائن سے گزرجانے والی کورومنڈل ایکسریش پر پتھراؤ کردیا۔ پتھرا ؤکے سبب موٹر مین کو معمولی چوٹ آ ئی ہے۔

ریلوے پولیس اور ریاستی پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔

مظاہرین کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کے سبب پورا ملک بٹوارے کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ اسے حالات میں کوئی بھی شخص خاموش نہیں رہ سکتا ہے۔

دوسری طرف ہگلی ضلع کے آرام باغ میں بھی شپرہت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے دوران ٹرینوں پر پتھراؤ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ آرام باغ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.