آج وزیراعظم نریندر مودی نے فون کرکے سورو گنگولی کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے دادا سے بات کی اور صحت سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دادا کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔
آج ہی موجودہ وزیر شوبھون دیب ناتھ چٹرجی اور سابق وزیر اور موجودہ سی پی آئی ایم کے رہنما اشوک بھٹاچاریہ بھی سورو دا (ڈھایی) کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے۔ لیکن دیر شام اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی عیادت کے لئے نرسنگ ہوم پنہچے۔ لیکن اتفاق سے اتر پردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کی دادا سے ہسپتال میں ملاقات نہیں ہو سکی۔
نرسنگ ہوم کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دادا جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ پورا ملک دادا کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
سورو گنگولی کو بایی پاس سرجری سے نجات
سورو گنگولی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی ان کے لئے جلد سے جلد صحتیابی ضروری ہے۔ اس کے بعد اس کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔