مغربی بنگال کے جنوبی24 پرگنہ کے کلتولی تھانہ کے میر گنج علاقے میں یکے بعد دیگر دوخاتون کے قتل کا واقعہ رونما ہونے سے کشیدگی پھیل گئی۔
میر گنج میں واقع پنچایت دفتر کےپیچھے ایک خاتون کی لاش ملی۔ پولیس نے اس کی اطلاع پاکر جائے وقوع پرپہنچی اور تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مرگ بھیج دیا۔
جنوبی 24 پرگنہ کی پولیس ابھی پہلے واقعے کا معمہ حل کرپاتی کہ میرگنج دونمبر پنچایت دفتر کے پاس ایک اور خاتون کی گردن کٹی لاش بر آمد کی گئی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ اب تک اس کیس سے متعلق ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔
پولیس کے مطابق جہاں سے خواتین کی لاشیں بر آمد کی گئی ہے وہاں خون کے نشانات پائے گیے۔پولیس نے کھوجی کتوں کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے تک اس کیس سے متعلق کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔ ہمیں پوسٹ مارٹم کی پورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ یہ ایک سنگین کیس ہے ۔مقامی باشندوں سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ ایک ہی علاقے میں دووقتل کا واقعہ سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ مقامی باشندے بھی خواتین کی شناخت نہیں کرپائے ہیں۔