مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کےرانن نگر تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رانن نگر کے گودھن پاڑہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دوافراد کو فتار کرکے ان کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار بر آمد کیا۔
پولیس نے گرفتار سے افراد کے پاس سے دس 7.58بیرول پستول،28 راؤنڈ کارتوس ۔15 میگیزن برآمد کیے گئے ہیں۔
مرشدآباد ضلع کے پولیس سپرٹینڈنٹ اجیت سنگھ ہادو نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ رانن نگر تھانہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دوافراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار افراد کی شناخت مقبول منڈل اورپنٹوشیخ کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں دمکل کے رہنے والے ہیں۔
پر یس کے کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ مرشد آ باد ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ضلع کے تمام تھانہ علاقے میں خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع میں جاری غیر قانونی طریقے سے ہتھیاروں کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف خصوصی کارروائی کی جارہی ہے۔