ETV Bharat / state

'این آرسی کی منسوخی تک این پی آر نافذ نہیں ہوگا' - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے سنئیررہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے بیان پر مشکوک قراردیتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال میں  این آرسی کی منسوخی تک این پی آر نافذ نہیں ہوگا۔

'این آرسی کی منسوخی تک این پی آر نافذ نہیں ہوگا'

author img

By

Published : Dec 25, 2019, 6:39 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیرداخلہ امت شاہ کے بیان میں متعدد تضاد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امت شاہ کی باتوں پر مکمل طور پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنما جب گفتگو کررہے تھے تواس وقت ان میں اعتماد کی کمی نظرآرہی تھی۔

سوگتارائے کاکہنا ہے کہ امت شاہ کہہ رہے تھے کہ این آرسی اور این پی آر میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہےکہ این آرسی اور این پی آر ایک ہی سکے کے دوپہلو ہیں۔

رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ این آر سی اور این پی آر دونوں کے ذریعہ ایک ہی کام کیا جا ئے گا ۔اس کی مخالفت ممتابنرجی کررہی ہیں اور مستقبل میں بھی کرتی رہیں گی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق 2010 میں کیا ہو اور 2021 میں کیا ہوگا دونوں میں زمین آسمان کافرق ہے۔دونوں کو ایک نظرسے کیوں دکھنے کی بات کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے این پی آر کو نافذ نہ کرنے کااعلان کرکے بہت اچھا کام کیا ہے ۔ مرکزی حکومت این آرسی اور این پی آر کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف مرکزی حکومت پر مسلسل تنقید کر رہی ہیں ۔

ترنمول کانگر یس کی سربراہ ممتابنرجی گزشتہ دس دنوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف بنگال کے مختلف اضلاع میں مسلسل احتجاجی ریلیوں کی قیادت کررہی ہیں۔

ممتاکی تنقید کی وجہ سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنئیر رہنما بنگال کامسلسل دورہ کر رہے ہیں ۔ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی حمایت میں ریلیوں کا انعقاد کررہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.