ETV Bharat / state

بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا - شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی

ریاست میں بھارتیہ جنتاپارٹی کو ایک اور بڑا دھچکا لگاہے۔بی جے پی کے رکن پارلیمان کو دھچکا دیتے ہوئے آج بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔

بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا
بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 6:16 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کا گڑھ ہے اور اپریل میں لوک سبھا انتخابات سے قبل تک ارجن سنگھ یہاں کے چیر مین تھے۔

بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا

مگر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیااور انتخاب جیتنے کے بعد ارجن سنگھ کی بدولت بی جے پی نے بھاٹ پارہ میونسپلٹی پر قبضہ کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات اور بی جے پی و ترنمول حامیوں کے درمیان تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔

آج جمعرات کو عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونی تھی۔

بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا
بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا

اس موقع پر ایک بھی بی جے پی کونسلر نے حصہ نہیں لیا تھا۔عدم اعتماد کی تحریک کو بھاٹ پارہ ایگزیکٹیو آفیسر نے طلب کیا تھا۔تحریک کے دوران 35رکنی بورڈ میں 19ممبران نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

بھاٹ پارہ میونسپلٹی کے چیرمین اور بی جے پی کے رہنما سورو سنگھ ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے بھتیجے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سینئر وزیر جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے بھاٹ پارہ میونسپلٹی کے چیرمین اور بی جے پی لیڈر سورو سنگھ کے خلاف عدم اعتماد کی وتحریک پیش کیا تھا جسے 19-0سے جیت لیا گیا ہے۔

یہاں کل 35ممبران ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تحریک پیش کیا تھا۔اس میں بی جے پی کونسلروں نے حصہ نہیں لیا۔

بارکپور لوک سبھا حلقے سے بی حے پی ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہا کہ یہ پورا عمل غیر قانونی طریقے سے انجام دیا گیا ہے ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

لوک سبھا انتخابات کے ترنمول کانگریس کے 26کونسلروں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور سورو سنگھ گزشتہ سال جون میں چیر مین بن گئے تھے۔

26کونسلروں میں 12کونسلروں کی ترنمول کانگریس میں واپسی کے بعد گزشتہ سال نومبر میں ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور جلد ہی بھاٹ پارہ میونسپلٹی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔

ارجن سنگھ نے کہا کہ چیرمین سورو سنگھ نے خود ہی 25جنوری کو تحریک اعتماد پیش کرنے کی تجویز پیش کی تھی مگر غیر قانونی طریقے سے پہلے ہی عدم اعتماد کی تحریک پیش کیا گیا ہے جس کا بی جے پی نے بائیکاٹ کیا تھا۔

بھاٹ پارہ اسمبلی حلقے سے ترنمو ل کانگریس کے چار مرتبہ کے رہے رکن اسمبلی ارجن سنگھ نے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض ہوکر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے اور گزشتہ سال اپریل میں ہوئے پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی کے ٹکٹ پر بارکپور لوک سبھا حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی کو شکست دے کرکامیابی حاصل کی تھی۔

اس کے بعد ہی بی جے پی نے ارجن سنگھ کی طاقت کے بدولت حالی شہر، کنچا پارہ، گاڑولیا، بن گاؤ اور بھاٹ پارہ میونسپلٹی نے قبضہ کرلیا ہے۔مگر چند مہینے بعد ہی ترنمول کانگریس نے ایک ایک کرکے تمام میونسپلٹی پر قبضہ کرلیا۔

بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو قانون کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔کہیں پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.