ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کی چار ارکان پارلیمان نےانکاؤنٹر کی حمایت کی

ریاستی وزیاعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے حیدرآباداجتماعی عصمت دری معاملے کے ملزمین کے انکاؤنٹرپرسوال اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد ہی ان ہی کی ارکان پارلیمان اورٹالی ووڈ اداکاروں نے کی حمایت کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کی تعریف کی ۔

author img

By

Published : Dec 6, 2019, 10:24 PM IST

ترنمول کانگریس کی چار ارکان پارلیمان نےانکاؤنٹر کی حمایت کی
ترنمول کانگریس کی چار ارکان پارلیمان نےانکاؤنٹر کی حمایت کی

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک طرف جہاں حیدرآباد اجتماعی عصمت دری معاملے کے ملزمین کے انکاؤنٹر پر سوالیہ نشان لگایا وہیں ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ فلم ادکار دیو،شتابدی رائے،میمی چکرورتی اور نصرت جہاں نے انکاؤنٹر کی حمایت کرتے ہوئے انکاؤنٹر میں پولس کے رول کی تعریف کی ہے۔

میوروڈ پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ پولس کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

پولس کو اپنا کام کرنا چاہیے اورجج کاکام فیصلہ کرنا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگرعصمت دری کے واقعات پیش آتے ہیں تو پولس کی ذمہ داری ہے کہ فوری گرفتار کرکے فوری چارج شیٹ پیش کرے۔تین چار دنوں میں کارروائی مکمل ہونا چاہیے۔

تاہم ترنمول کانگریس کے چار ممبران پارلیمنٹ انکاؤنٹر کی تعریف کی ہے۔بیر بھوم سے رکن پارلیمانن شتابدی رائے نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے وہ اچھا ہی ہوا ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں جو بنگلہ فلموں کی اداکارہ بھی ہیں ”آخرکار انصاف ہوگیا۔اس واقعے کے خلاف ہر ایک کو احتجاج کرنا چاہیے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان میمی چکرورتی نے انکاؤنٹر کے بعد حیدرآباد میں جشن کی تصویر کو شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 27 نومبر کو چار افراد نے خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کرنے کے بعد انہیں جان سے مارا اور پھر ان کے جسم کو جلا کر ثبوت مٹانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے چاروں مجرموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کی تھی جہاں انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیاگیاتھا۔

پولیس کے مطابق پولیس چاروں مجرم کو جائے واردات کامعائنہ کے لیے جارہی تھی اس وقت مجرموں نے پولیس پرحملہ کردیا۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انکاؤنٹر میں چاروں مجرم کو موت کا گھاٹ اتار دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.