اگلے مہینے ہونے والے راجیہ سبھا انتخاب کے لئے سیاسی جماعتیں امیدواروں کے انتخاب کی تیاری شروع کردی ہے۔ ترنمول کانگریس کے کوٹے سے چار سیٹیں خالی ہورہی ہیں اور پارٹی ذرائع کے مطابق اس مرتبہ ترنمول کانگریس سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی اور انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور کو راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے نئے چہروں کو اتار نے کا فیصلہ کیا ہے مگرتمام موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا کوئی آسان نہیں ہے ۔
مغربی بنگال اسمبلی کی سیٹوں کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ترنمول کانگریس چار سیٹوں پر اپنے امیدوار دے سکتی ہے جب کہ پانچویں سیٹ پر کانگریس اوربایاں محاذ کا مشترکہ امیدوار انتخاب جیت سکتا ہے ۔جبکہ بی جے پی کے پاس 8سیٹیں ہیں مگروہ امیدوار کھڑا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ترنمول کانگریس کے جوگین چودھری، منیش گپتا، احمد حسن عمرا ن اور کے ڈی سنگھ ریٹائرڈ ہورہے ہیں ۔جب کہ سی پی ایم سے برطرف ہوچکے ریتو برتا بنرجی کی بھی مدت بھی مکمل ہورہی ہے۔
کے ڈی سنگھ ترنمول کانگریس سے لاتعلق ہوچکے ہیں ، منیش گپتا کی کارکردگی سے پارٹی خوش نہیں ہیں ، 2016کے اسمبلی انتخابات میں جادو پور اسمبلی حلقے سے شکست کے بعد منیش گپتا کو راجیہ سبھا بھیجا گیا تھا ۔ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر پارٹی راجیہ سبھا میں سرگرم سیاست دانوں اور پارلیمنٹرین کو بھیجنا چاہتی ہے ۔پارٹی کے ایک لیڈر کے مطابق اس مرتبہ دنیش ترویدی، پرشانت کشور، موسم نور اور ریتو برتا بنرجی کو راجیہ سبھا بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے ۔مگر پارٹی کے ذرائع پر یقین کیا جائے تو احمد حسن عمران کو نظر انداز پارٹی کےلئے مشکل ہورہا ہے ۔
صحافت سے سیاست میں آنے والے احمد حسن عمران کی راجیہ سبھا میں کاکردگی بہتر رہی ہے،انہوںنے پارلیمنٹری کمیٹی کے ممبر کے طور پر اپنی وزارت سماجی انصاف کے زیر اہتمام بنگال میں چار کروڑ مالیت کے معذروں کے درمیان ویل چیئر اور الیکٹرنک گاڑی ، بیساکھی تقسیم کئے ہیں ۔اس کے علاوہ راجیہ سبھا میں بھی کئی اہم مسلم مسائل کو اٹھاتے رہے ہیں ۔
ترنمول کانگریس کے ایک مسلم ر نے اپنا نام ظاہر کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ترنمول کانگریس سے متعلق بنگال کے اکثریتی مسلم علاقوں میں یہ احساسات پایاجاتا ہے کہ پارٹی قابل اثر مسلم لیڈر کو نظر انداز کرکے ایسے مسلم چہروں کو سامنے لاتی ہے جن کا مسلم حلقے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
چناں چہ بشیر ہاٹ مسلم اکثریتی لوک سبھا حلقے سے پارٹی ادریس علی جو پانچ سال تک اپنے علاقے میں سرگرم تھے کا ٹکٹ کا ٹ کر ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں جو ٹی وی چینلوں اور فلمی دنیا کےلئے بڑا نام ہے۔مگر مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے کوامیدوار بنایا گیا وہ انتخاب جیت گئی ۔ترنمول کانگریس کے موجودہ راجیہ سبھارکن احمد حسن عمرا ن مغربی بنگال میں معروف مسلم صحافی ہیں۔