ETV Bharat / state

وزیراعظم کے بیان پر ترنمول کانگریس کا رد عمل - west bengal news

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے نے بی جے پی کی ریاستی یونٹ پر پرتشدد سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 2:13 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی شب نام لیے بغیر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ موت کے سیاسی کھیل پر انتخاب جیتا نہیں جا سکتا ہے۔

جس کے جواب میں مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان پروفیسر سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ تشدد اور نفرت کی سیاست کون کر رہا ہے یہ بات پورے ملک کو پتہ ہے۔

سوگتا رائے نے کہا کہ نفرت اور تشدد کی سیاست کرنے کے باوجود جیت مل رہی ہے یہ وقت کا تقاضہ ہے. ایک دن ایسا بھی آئے گا جب خود بادشاہ کہلوانے کے شوقین سڑکوں پر آجائیں گے۔

پروفیسر سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال پر تنقید کرنے والوں کو کیا معلوم کہ یہاں کیا چل رہا ہے، جھوٹی اور بے بنیاد باتیں کرنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے وقت کا انتظار کرنا جواب مل جائے گا۔

پروفیسر سوگتا رائے
پروفیسر سوگتا رائے

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو نام لیے بغیر ریاست کیحکمراں جماعت پر طنز کرنے کی ضرورت کیا ہے جبکہ بی جے پی کو پرتشدد سیاست نہ کرنے کا مشورہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس، تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے اور امن و امان کے ساتھ سیاست کرتی ہے، ساتھ ہی لوگوں کو چین و سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' میںوزیر اعظم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مغربی بنگال کی بی جے پی یونٹ کو پر امن سیاست کرنے کا مشورہ دیں کیونکہ اس سے سب کا بھلا ہو گا'۔

سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ہر پرتشدد مظاہرہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ شب نام لیے بغیر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں موت کے سیاسی کھیل پر انتخابات جیتے نہیں جا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بہار اسمبلی انتخابات میں ہوئی شاندار جیت پر بی جے پی کے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہی تھی۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور اس ریاست میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.