ETV Bharat / state

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ترنمول کانگریس نے اٹھائے سوال - TMC MP dola sen

ترنمول کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے قوم کے نام خطاب پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ انہیں پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ترنمول کانگریس نے اٹھائے سوال

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 6:54 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان ڈولا سین نے لنچ کے بعد راجیہ سبھا میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت کے کام کاج پر بحث کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس وقت پارلیمنٹ کا اجلاس چل رہا ہو اس وقت وزیراعظم کو قوم کے نام خطاب سے پہلے دونوں ایوانوں سے خطاب کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ترنمول کانگریس نے اٹھائے سوال
وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ترنمول کانگریس نے اٹھائے سوال

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اس ایوان میں بھی آنا چاہیے اور ایم ایس ایم ای سمیت مختلف امور پر اپنی رائے پیش کرنی چاہیے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نے کہاکہ ایوان میں بھی کورونا وائرس سے متعلق بحث ہونی چاہئے۔ ارکان پارلیمان کے درمیان بحث ہوتی اس کے بعد وزیراعظم قوم کو خطاب کرتے ہیں توبہتر ہوتا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج شام آٹھ بجے کورونا وائرس کے مسئلے پر قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔

بین الاقوامی وبا کی شکل اختیار کر چکی کورونا وائرس کے سبب پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزبروز میں اضافہ ہورہا ہے ۔ملک میں کوروناوائر کے سبب اب تک چار لوگوں کی موت ہو گئی۔

مغربی بنگال میں کوروناوائرس کا اب تک ایک بھی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ سے کولکاتا آنے والا نوجوان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ میں بیلیا گھاٹا آئی ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لندن میں شوٹنگ ختم کرکے کولکاتا پہنچنے پر ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ میمی چکرورتی کو بھی 14 دنوں تک کورین ٹائن کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.