مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن نے کورونا کو دیکھتے ہوئے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے جمعہ کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا ہے لیکن پارلیمنٹ چل رہی ہے اور ہم اراکین پارلیمنٹ کو ساتھ بیٹھنا پڑتا ہے۔
![ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان: پارلیمنٹ سیشن ملتوی کیا جائے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6480135_derek.jpg)
انہوں نے کہا کہ دشینت سنگھ کے ساتھ بیٹھنے کے بعد وہ خود اپنے گھر میں الگ۔تھلگ رہ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ چلنے سے خطرہ بڑھ گیا ہے لہٰذا سیشن کو ملتوی کیا جانا چاہیے۔
![ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان: پارلیمنٹ سیشن ملتوی کیا جائے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6480135_obrien.jpg)
بھارت میں جمعہ کے روز کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 242 کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ وبائی مرض سے اب تک ملک میں پانچ افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔