مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے کہاکہ ملک اس وقت نازک دور میں ہے۔ چاروں طرف خوف ودہشت کا ماحول ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے مرکزی حکومت نے راحت رسائی کے لئے جو اعلانات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ حکومت سنجیدہ ہے اوراس سے بہتر کام ہو سکتا ہے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے یہ بھی کہا ہےکہ مرکزی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہے مگر تھوڑی دیر کردی ہے ۔مغربی بنگال جیسی ریاستی حکومتوں نے پہلے ہی ایسی اعلانات کردئے تھے۔
راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے رہنما ڈرک اوبرائن نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا کہ بنگال نے تو ایک ہفتے پہلے ہی غریبوں کے لئے چھ ماہ کے مفت راشن کا اعلان کردیاتھا اور ڈاکٹروں وغیرہ کےلئے جیون بیمہ کا بھی اعلان کردیاہے۔
مسٹر اوبرائن نے کہا ہے کہ دہاڑی مزدوروں کےلئے مغربی بنگال حکومت نے تو ہرروز ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیاہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی میں تھانے کے اوسی خود گھر گھر جاکر لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء دینے میں مصروف ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہاکہ ریاستی حکومت تنہا تمام کوششیں کررہی ہے۔ہمیں کہیں سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ہم نے تنہا ملک کا پہلا کوروناوائرس ہسپتال قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت اگر ہماری بایقہ رقم 47 ہزار کروڑ روپے ادا کردیتی ہے تو ہم اس وباء سے لڑنے کے لئے وہ قدم اٹھاتے ہیں جو یوروپی ممالک اب تک نہیں کرپائے ہیں۔
تمام لوگوں کو ایک دوسر ے کے ساتھ مل کر ملک کے عوام کو مصیبت کی گھڑی سے نجات دلانے کی کوشش کر نی چاہئے۔ ہم کوروناوائرس سے نجات پانے میں کامیاب ہو گئے تو پوری دنیا ہمیں سلام کرے گی
واضح رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کورونا سے لڑنے کےلئے غریبوں کےلئے آج راحت کا اعلان کیاہے۔