ETV Bharat / state

نصرت جہاں کے والد کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 8:49 PM IST

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اور اداکارہ نصرت جہاں کے والد کوروناوائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے والد کورونا سے متاثر

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان اوراداکارہ نصرت جہاں کے والد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی ہے۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں کے والد محمد شاہ جہاں کو گزشتہ روز بخار کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد شاہ جہاں کو بخار کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جانچ کے بعد انہیں کورونا مثبت پا یا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رکن پارلیمان کے والد سے رابطہ کرنے والوں کے بارے معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

دوسری طرف مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 38 نئے معاملات کے ساتھ مریضوں کی تعداد 120ہوگئی ہے۔ جس میں سے 36 مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج کردئے گئے ہیں جب کہ 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

ضلع کے اعتبار سے 120مریضوں میں سے 69کا تعلق کولکاتا شہر سے ہے۔ جب کہ ہوڑہ میں 7، کالمپونگ میں 7، مشرقی مدنی پور میں 7،ندیا ضلع میں 5،ہگلی 4،جلپائی گوڑی میں 4،شمالی 24پرگنہ میں 3،مغربی مدنی پور میں 2اور جنوبی 24پرگنہ میں 1مریض ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور بنگال کے حکومت کے اعداو شمار میں کافی فرق ہے ممتا حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق بنگا ل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 110ہے۔تاہم مرنے والوں کے اعداد وشمار مرکز و ریاستی حکومت دووں کا ایک ہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.